خیال رہے کہ صد منتخب ہونے کے بعد ڈونلڈ ر ٹرمپ نے ایلون مسک کو حکومتی اخراجات میں کمی لانے کی ذمے داری سونپی تھی


واشنگٹن ڈی سی: دنیاکے امیر ترین شخص اور ٹیسلا و اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں قائم کردہ"ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی" (DOGE) سے دستبردار ہوگئے۔
امریکی میڈیا کی جانب سے ایلون مسک کے حکومتی کردار سے دستبردار ہونے سے متعلق انکشاف کیا اور کہا کہ ٹرمپ نے کابینہ اور قریبی افراد کو مسک کے دستبردار ہونے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ مسک اور صدر ٹرمپ نے فیصلہ کیا کہ مسک دوبارہ اپنے کاروبار کو دیکھیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایلون مسک کی جارحانہ حکمت عملی اور وفاقی حکومت میں شدید کٹوتیوں کے باعث وہ ایک متنازع شخصیت بن چکے ہیں۔
مزید برآں انہوں نے وسکونسن کی سپریم کورٹ کی انتخابی مہم میں 20 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی، لیکن ان کے حمایت یافتہ ریپبلکن امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کے علاوہ ٹیسلا کے شیئرز میں نمایاں کمی آئی ہے اور فروخت میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے، کئی شورومز کو آگ لگانے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔
خیال رہے کہ صد منتخب ہونے کے بعد ڈونلڈ ر ٹرمپ نے ایلون مسک کو حکومتی اخراجات میں کمی لانے کی ذمے داری سونپی تھی اور ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی" (DOGE) کے سربراہ تھے۔
تاہم دوسری جانب امریکی اخبارنے کہا ہے حکومتی کردار سے دستبرداری کی مسک کی ٹیم یا وائٹ ہاوس نے تصدیق نہیں کی۔

پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر پارٹی عہدوں سے مستعفی
- 4 گھنٹے قبل

کوئٹہ:رواں سال کانگو وائرس سے مریض کے جاں بحق ہونے کا پہلا کیس رپورٹ
- ایک گھنٹہ قبل

ناموربھارتی سیاستدان اور گلوکار ہنس راج ہنس کی اہلیہ انتقال کرگئیں
- 3 گھنٹے قبل

بجلی کی قیمت میں کمی ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر
- 44 منٹ قبل

متنازع ویڈیو لیکس کے معاملے پر ٹک ٹاکر مناہل ملک نے کیا ردعمل دیا؟
- 2 گھنٹے قبل

شادی والے گھر میں ماتم، 23 سالہ دلہن بارات والے دن قتل
- 4 گھنٹے قبل

صدر زرداری کی طبیعت میں مزید بہتری آ رہی ہے ، جلد اسپتال سے چھٹی ملنے کی امید ہے : ڈاکٹر عاصم
- ایک گھنٹہ قبل
نہروں کےمعاملےپرسمجھوتہ نہیں کریں گے ، پیپلز پارٹی
- ایک گھنٹہ قبل

یہ کیسا اسلامی ملک ہےجہاں بانی پی ٹی آئی کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی، عمر ایوب
- ایک گھنٹہ قبل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک اور اہم عہدہ مل گیا
- 2 گھنٹے قبل

سونا ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل