ملک میں سیاسی استحکام کیلئے پی ٹی آئی سمیت ہر جماعت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں ، رانا تنویر
اگر پی ٹی آئی چاہے تو سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلایا جا سکتا ہے،وفاقی وزیر


مریدکے:وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت ہر جماعت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔
ضلع شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے نام دے کر قومی اسمبلی کی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی ،اب اگر پی ٹی آئی چاہے تو سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلایا جا سکتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ حکومت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنی ہے ،اسٹیبلشمنٹ کئی بار کہہ چکی کہ سیاسی لوگوں سے بات کریں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملکی استحکام کیلئے پی ٹی آئی سمیت ہر جماعت سے بات چیت کیلئے تیار ہیں ، ملک میں سیاسی استحکام ہو گا تو ترقی ہو گی۔
ملکی معیشت کے حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی دن رات کی محنت سے پاکستان کی سمت درست ہوئی، ان کی کوشش ہے کہ عوام کو سستی بجلی ملے جبکہ وزیراعظم مستقبل میں بجلی اور ٹیکس کی کمی کا اعلان کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دن رات محنت سے ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہو چکی ہے ،پاکستان کو دنیا کی بڑی معیشت بنانا ہمارا ہدف ہے ،معاشی حالات کی بہتری کی آئی ایم ایف سمیت عالمی ادارے تعریف کر رہےہیں۔
ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس اور دیگر دہشت گردی واقعات پر افغانستان سے رابطے میں ہیں، افغانستان سے کہہ دیا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت کسی دہشت گرد گروپ کی سرپرستی نہ کرے، جبکہ بات چیت سے مسئلہ حل نہ ہوا تو سختی سے کام لیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام ہماری معیشت کے لیے بہتر ہوتے ہیں، تاہم کچھ شرائط کی وجہ سے اقتصادی نمو میں رکاوٹ آتی ہے۔
نہروں کےمعاملےپرسمجھوتہ نہیں کریں گے ، پیپلز پارٹی
- ایک گھنٹہ قبل

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر پارٹی عہدوں سے مستعفی
- 3 گھنٹے قبل

ناموربھارتی سیاستدان اور گلوکار ہنس راج ہنس کی اہلیہ انتقال کرگئیں
- 3 گھنٹے قبل

شادی والے گھر میں ماتم، 23 سالہ دلہن بارات والے دن قتل
- 4 گھنٹے قبل

متنازع ویڈیو لیکس کے معاملے پر ٹک ٹاکر مناہل ملک نے کیا ردعمل دیا؟
- 2 گھنٹے قبل

بجلی کی قیمت میں کمی ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر
- 41 منٹ قبل

یہ کیسا اسلامی ملک ہےجہاں بانی پی ٹی آئی کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی، عمر ایوب
- ایک گھنٹہ قبل

سونا ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک اور اہم عہدہ مل گیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی
- 3 گھنٹے قبل

کوئٹہ:رواں سال کانگو وائرس سے مریض کے جاں بحق ہونے کا پہلا کیس رپورٹ
- ایک گھنٹہ قبل

صدر زرداری کی طبیعت میں مزید بہتری آ رہی ہے ، جلد اسپتال سے چھٹی ملنے کی امید ہے : ڈاکٹر عاصم
- ایک گھنٹہ قبل