قومی سطح پر مجموعی ٹیرف 45 روپے 5 پیسے سے کم کر اوسطاً فی یونٹ 37 روپے 64 پیسے مقرر کیا گیا ہے


وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی قیمتوں میں بڑے ریلیف اعلان کے بعد مختلف کیٹگریز کے صارفین کے لیے موجودہ ریٹس اور نئی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا، قومی سطح پر مجموعی ٹیرف 45 روپے 5 پیسے سے کم کر اوسطاً فی یونٹ 37 روپے 64 پیسے مقرر کیا گیا ہے جبکہ مختلف کیٹیگریز کے لیے قیمتوں میں 6 روپے 14 پیسے سے 8 روپے 58 پیسے تک کی کمی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کے اعلان کے بعد مختلف کیٹیگریز کے لیے نئی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا، مجموعی طور پر 6 روپے 14 پیسے، 8 روپے 58 پیسے تک کی کمی جبکہ اوسطاً ٹیرف 7 روپے 41 پیسے کم کر دیا گیا۔
سرکاری دستاویز کے مطابق 50 یونٹ تک والے لائف لائن صارفین کے لیے بجلی نرخ فی یونٹ 4 روپے 78 پیسے اور 51 سے 100 یونٹ والے لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت 9 روپے37 پیسے برقرار رہیں گے جبکہ ایک سے 100 یونٹ والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں 6 روپے 14 پیسے کمی، نرخ 14 روپے 67 پیسے سے کم کر کے 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر کردیے گئے، 101 سے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی 6 روپے 14 پیسے سستی ہوگئی، نرخ 17 روپے 65 پیسے سے کم کرکے11 روپے 51 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیے گئے۔
300 یونٹ تک کے نان پروٹیکیڈ صارفین کے لیے بجلی 7 روپے 24 پیسے فی یونٹ سستی اور نرخ 41 روپے 26 پیسے سے کم کرکے 34 روپے 3 پیسے فی یونٹ مقرر کئے گئے ہیں، نان پروٹیکیڈ 300 یونٹ سے زائد والے صارفین کے لیے نرخ 55 روپے 70 پیسے سے کم کرکے 48 روپے 46 پیسے مقرر جبکہ اس کیٹگری کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 7 روپے 24 پیسے سستی کی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق ڈومیسٹک صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 روپے71 پیسے کی کمی جبکہ فی یونٹ قیمت 38 روپے 34 پیسے سے کم کرکے 31 روپے 63 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح سے کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت 8 روپے 58 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی، نرخ 71 روپے 6 پیسے سے کم کرکے 62 روپے47 پیسے مقرر کئے گئے ہیں، جنرل سروسز کیٹگری کے صارفین کے لیے بجلی نرخوں میں 7 روپے 18 پیسے فی یونٹ کمی جبکہ نرخ 56 روپے 66 پیسے سے کم کرکے 49 روپے 48 پیسے مقرر کیے گئے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے ریلیف اعلان کے بعد صنعتوں کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 69 فی یونٹ کی کمی کر دی گئی جبکہ انڈسٹری کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت 48 روپے 19 پیسے سے کم کرکے 40 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
بلک کیٹگری کے صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت 7 روپے 18 پیسے کم کردی گئی، فی یونٹ قیمت 55 روپے 5 پیسے سے کم کرکے 47 روپے 87 پیسے مقرر کی گئی ہے۔زرعی صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 7 روپے 18 پیسے سستی کردی گئی، زرعی صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت 41 روپے 76 پیسے سے کم کرکے 34 روپے 58 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم اعلان کے بعد آزاد کشمیر اور دیگر کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 روپے 99 پیسے کی کمی کی گئی جبکہ اس دیگر کیٹگری کے صارفین کے لیے نرخ 39 روپے 68 پیسے سے کم کرکے 32 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے جبکہ قومی سطح پر مجموعی اوسطاً ٹیرف 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کم اور قومی سطح پر ہی مجموعی ٹیرف 45 روپے 5 پیسے سے کم کرکے اوسطاً 37 روپے 64 پیسے فی یونٹ مقرر کئے گئے ہیں۔

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 5 گھنٹے قبل

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 3 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 2 گھنٹے قبل

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 5 گھنٹے قبل

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 5 گھنٹے قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 41 منٹ قبل

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 31 منٹ قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 43 منٹ قبل

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 38 منٹ قبل