امریکا اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرے، سربراہ آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کی سربراہ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سربراہ آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے نئے ٹیرف عالمی معیشت کے لیے ایک نمایاں خطرہ ہیں۔
آئی ایم ایف کی سربراہ نے امریکا پر زور دیا کہ وہ اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرے۔ سست شرح نموکے وقت امریکی ٹیرف عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے، یہ انتہائی ضروری ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو عالمی معیشت کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ جوابی ٹیرف سے امریکی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہے۔سرمایہ کاروں کو کھربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے، امریکا اور دنیا بھر میں نئی کساد بازاری کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں پانچ سال کی بدترین گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت درجنوں ممالک پر کئی سالوں سے غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کا حوالہ دیتے ہوئے دو طرفہ محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا۔
پاکستان کو 29 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے جب کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا سمیت کچھ دوسرے ممالک پر زیادہ شرح سے ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان ہم سے 58 فیصد ٹیرف چارج کرتا ہے، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔
تاہم ٹرمپ ہندوستان اور افغانستان دونوں پر مہربان ثابت ہوئے۔

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 6 گھنٹے قبل

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 7 گھنٹے قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 6 گھنٹے قبل

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 5 گھنٹے قبل

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 2 گھنٹے قبل

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 2 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 7 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 4 گھنٹے قبل

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 2 گھنٹے قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 2 گھنٹے قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 5 گھنٹے قبل