Advertisement

کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حاملہ خاتون جاں بحق

واضح رہے کہ کراچی میں رواں برس ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 26 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 4th 2025, 6:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حاملہ خاتون جاں بحق

کراچی :شہر قائد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حاملہ خاتون جاں بحق ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شہر قائد کے علاقے فقیرہ گوٹھ میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حاملہ خاتون جاں بحق ہو گئی، مقتولہ صائمہ 3 بچوں کی ماں تھی۔
 شوہرعرفان نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئےبتایا کہ صائمہ حاملہ تھی جسے اسپتال لیکر جا رہا تھا، ایک موٹرسائیکل پر 2 ملزمان آئے اور لوٹ مار کے دوران مزاحمت ہوئی۔
شوہر عرفان نے بتایا کہ ملزمان نے میرا موبائل چھین لیا تھا، اہلیہ صائمہ کا پرس چھین رہے تھے، میری اہلیہ صائمہ نے ڈاکو کو دھکا دیا تو وہ گر گیا۔
انہوں نے مزیدبتایا کہ ملزمان نے میری اہلیہ پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، انہوں نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہاکہ میرے چھوٹے چھوٹے تین بچے ہیں اب ان کو کون سنبھالے گا۔
شوہر نے مطالبہ کیا کہ اعلی حکام سے اپیل ہے کہ ڈاکوؤں کو پکڑا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔
واضح رہے کہ کراچی میں رواں برس ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 26 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Advertisement