یونان میں غیر قانونی تارکین وطن کی ایک اور کشتی الٹ گئی، ایک شخص ہلاک، 39 ریسکیو
کشتی میں صرف 8 سے 10 افراد کی گنجائش تھی، لیکن انسانی اسمگلر نے زیادہ منافع کے لالچ میں 40 افراد کو سوار کرا دیا،یونانی حکام


ایتھنز: مشرقی یورپ کے ملک یونان میں غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی
عالمی میڈیا کے مطابق کشتی حادثے میں ایک افراد ہلاک جبکہ 39 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ سے روانہ ہونے والی ایک ربڑ بوٹ (رافٹ) یونانی جزیرے کاستیلوریزو پہنچنے کی کوشش کے دوران ڈوب گئی،کشتی میں 40 افراد سوار تھے جن میں 13 معصوم بچے بھی شامل تھے۔
دوسری جانب یونانی کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے لکہ حادثے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن کیا گیا جس میں 38 تارکین وطن اور ایک انسانی اسمگلر کو زندہ بچا لیا گیا، جبکہ ایک شخص کی لاش سمندر سے نکال لی گئی۔
تاہم حکام نے ڈوبنے والے شخص کی قومیت، جنس یا عمر کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
یونانی حکام کا کہنا ہے کہ ربڑ کی کشتی میں صرف 8 سے 10 افراد کی گنجائش تھی، لیکن انسانی اسمگلر نے زیادہ منافع کے لالچ میں 40 افراد کو سوار کرا دیا،اور اس دوران انہوں نے نہ تو کسی کو لائف جیکٹ دی گئی اور نہ ہی کشتی میں زندگی بچانے کا کوئی سامان موجود تھا۔
واضح رہے کہ یونانی جزیرہ کاستیلوریزو ترکیہ کی سرزمین سے صرف 3 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور حالیہ دنوں میں یہاں غیر قانونی تارکینِ وطن کی آمد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اس واقعے کے بعد یونانی حکام نے ایک دفعہ پھر انسانی اسمگلروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 12 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 12 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 12 hours ago

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 9 hours ago

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 9 hours ago

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 11 hours ago

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 9 hours ago

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 11 hours ago
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 11 hours ago

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- 10 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- 10 hours ago
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 11 hours ago