پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، کارروائی میں 8 خوارج ہلاک
گزشتہ رات پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی، آئی ایس پی آر


پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے مقام پر سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کےگروپ نے گزشتہ رات پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی۔
سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی اور کارروائی کے دوران 8 خوارج مارے گئے جبکہ دراندازی کی کوشش میں 4 خوارج زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے مؤثر بارڈر منیجمنٹ کا مطالبہ کرتا آیا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گی۔
آئی ایس پی آرنے بتایاکہ توقع ہے افغان حکومت پاکستان کیخلاف افغان سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دے گی، سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشتگردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں۔

پہلگام واقعہ : بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات میں شدت
- 10 گھنٹے قبل

ایل اوسی پر کشیدگی جاری ، پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکی ہاٹ لائن پربات چیت
- 13 گھنٹے قبل

پورا خطہ بھارت کے غیر ذمہ درانہ اقدامات کی وجہ سےخطرے میں ہے ، نائب وزیر اعظم
- 13 گھنٹے قبل
ایل پی جی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی
- 14 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر نوازشریف نے عالمی محاذسنبھال لیا
- 13 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ کےخلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
- 13 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی کے باعث خالصتان تحریک پھر سے زندہ ہو گئی
- 15 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئےایران کےبعدسعودی عرب کا بھی اعلان
- 15 گھنٹے قبل

حکومت آئی ٹی میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی شمولیت کو ترجیح دے گی، وزیراعظم
- 15 گھنٹے قبل

بھارت نے فوجی راستہ چنا تو یہ ان کی چوائس ہے، آگے معاملہ کہاں تک جائے گا وہ ہم دیکھیں گے ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 11 گھنٹے قبل

پہلگام آپریشن : پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، جنگی مشقیں شروع
- 15 گھنٹے قبل

کشمیریوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو ان کی وعدہ خلافیوں کی تاریخ یاد دلادی
- 10 گھنٹے قبل