ایران کا امریکا کے ساتھ عمان کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات جاری اعادہ


ایران نے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی براہِ راست مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک سینیئر ایرانی عہدیدارنے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے جوہری معاہدے پر براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کر دیا البتہ ایران ، امریکا کے ساتھ عمان کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے۔
ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ بالواسطہ مذاکرات سے ہمیں یہ اندازہ لگانے کا موقع ملے گا کہ امریکا سیاسی حل کے لیے کتنا سنجیدہ ہے۔ اگرچہ یہ راستہ مشکل ہو سکتا ہے، لیکن اگر امریکا اس کی حمایت کرے تو جلد ہی یہ بات چیت شروع ہو سکتی ہے۔
ایران نے عراق، کویت، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیہ اور بحرین کو انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر انہوں نے کسی امریکی حملے میں تعاون کیا، فضائی حدود یا اپنی زمین کو استعمال کرنے کی اجازت دی، تو اسے دشمنی کا عمل تصور کیا جائے گا۔
ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایرانی مسلح افواج کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے۔
عراق، کویت، یو اے ای، قطر اور بحرین نے ایران کے اس انتباہ پر کوئی فوری تبصرہ نہیں کیا البتہ ترکیہ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ ایسے کسی انتباہ سے آگاہ نہیں، تاہم ایسے پیغامات دیگر ذرائع سے بھی بھیجے جا سکتے ہیں۔
بدھ کو ایرانی سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ کویت نے ایران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کی سرزمین سے کسی بھی جارحانہ اقدام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن اور مؤثر جواب دیا جائے گا، کورکمانڈرز کانفرنس
- 10 گھنٹے قبل

واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے جدید فیچر متعارف کروانے کا اعلان کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

بھارت اگر پاکستان پر حملہ کرے تو بنگلادیش بھارت پر حملہ کردے، سابق بنگلادیشی جنرل
- 7 گھنٹے قبل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مزید اضافہ
- 10 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی امارتی سفیر سے ملاقات، پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر یو اے ای کا شکریہ ادا کیا
- 8 گھنٹے قبل

کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور پرنٹرز سمیت دیگر اشیا پر کسٹم ڈیوٹی کم کردی گئی
- 8 گھنٹے قبل

پی ایس ایل : اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کو 144 رنز کا ہدف
- 11 گھنٹے قبل

ڈاکٹر محمد خلیل احمد نے بطور ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب عہدے کا چارج سنبھال لیا
- 11 گھنٹے قبل

بالی وڈ اداکارانیل کپور اور فلمساز بونی کپور کی والدہ انتقال کر گئیں
- 10 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : پشاور زلمی کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست
- 7 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ:قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

سرگودھا یونیورسٹی میں دوسرے سالانہ سی ای او فورم اور مصنوعات کی نمائش کا انعقاد
- 8 گھنٹے قبل