پاکستان میں اسٹار لنک کی سہولت کب تک میسر ہو گی ؟وفاقی وزیر آئی ٹی نے بتادیا
اسٹار لنک کے علاوہ بعض چینی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیاں بھی پاکستان میں لائسنس کے لیے درخواستیں دے چکی ہیں،شزہ فاطمہ


اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ امریکی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنی سٹار لنک رواں سال نومبر یا دسمبر تک پاکستان میں اپنی سروسز کا آغاز کر دے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے سست انٹرنیٹ کا معاملہ ایوان میں اٹھایا،انہوں نے کہا کہ سست انٹرنیٹ کی وجہ سے کاروبار متاثر ہورہا ہے ،وزیر آئی ٹی کہتی ہیں کہ انٹرنیٹ پہلے سے تیز ہوا ہے، اگر انٹر نیٹ کی تیزی کا یہ حال ہے تو سست روی کا کیاحال ہوگا؟
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی کہا کہ انٹرنیٹ کا دن بدن مزید برا حال ہورہا ہے ،جب تک تسلی بخش جواب نہیں آئے گا یہ سوال بار بار آتا رہے گا۔
دوران اجلاس وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 25 فیصد بڑھی تاہم آئی ٹی میں اتنی سرمایہ کاری نہیں ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ اسٹار لنک کو لائسنس دینے کیلئے کسی اور کمپنی کا انتظار نہیں ہورہا،ان کا کہنا تھا کہ سٹار لنک نے سب سے پہلے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے رجسٹریشن حاصل کی، اس کے بعد کمپنی نے سپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ میں بھی باقاعدہ اندراج کروایا۔
وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ ہماری اوپن سکائی پالیسی ہے، چینی سیٹلائٹ کمپنی کی بھی درخواست موجود ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سٹار لنک کی جانب سے تمام مطلوبہ دستاویزات جون تک جمع کرانے کی درخواست کی گئی تھی، تاہم حکومت نے کمپنی کو مئی تک کی مہلت دی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹار لنک کی جانب سے سروس کی قیمتوں کے تعین پر بھی بات چیت جاری ہے اور فائنل پرائسنگ کے بعد پاکستان میں انٹرنیٹ پیکجز کی قیمت مقرر کی جائے گی۔
وفاقی وزیر آئی ٹی نے مزید کہا کہ نومبر دسمبر تک گھروں میں سٹار لنک کی سہولت میسر ہوسکے گی، اسٹار لنک یا کسی کو بھی لائسنس پہلے بھی جاری ہوسکتا ہے۔اسٹار لنک کے لائسنس کا عمل جلد مکمل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سٹار لنک کے علاوہ بعض چینی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیاں بھی پاکستان میں لائسنس کے لیے درخواستیں دے چکی ہیں۔ ان کو بھی تقاضے پورے کیے جانے کے بعد لائسنس جاری کیا جائے گا۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 11 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 17 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 15 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 14 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 17 گھنٹے قبل








