میلہ چراغاں کے سالانہ عرس کے موقع پر 12 اپریل بروز ہفتہ کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان
یہ میلہ کئی دنوں تک جاری رہتا ہے، جس میں صوفیانہ موسیقی، شاعری، اور روایتی رسومات پیش کی جاتی ہیں، جو لاہور کی روحانی اور ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتی ہیں۔


حکومت پنجاب نے صوفی شاعر حضرت شاہ حسینؒ المعروف میلہ چراغاں کے سالانہ عرس کے موقع پر 12 اپریل بروز ہفتہ کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ یہ تعطیل صرف لاہور ضلع میں لاگو ہو گی اور تمام ذیلی دفاتر بھی اس میں شامل ہوں گے، تاہم پنجاب سول سیکرٹریٹ، اس سے منسلک محکمے اور علاقائی دفاتر تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے۔
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ضلع کی تمام سرکاری دفاتر اور ادارے اس روز بند رہیں گے تاکہ شہری روایتی تقریبات میں آسانی سے شرکت کر سکیں۔
یہ میلہ کئی دنوں تک جاری رہتا ہے، جس میں صوفیانہ موسیقی، شاعری، اور روایتی رسومات پیش کی جاتی ہیں، جو لاہور کی روحانی اور ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتی ہیں۔
میلہ چراغاں جسے "روشنیوں کا میلہ" بھی کہا جاتا ہے حضرت شاہ حسینؒ کے عرس کے سلسلے میں منایا جاتا ہے، جو 16ویں صدی کے معروف پنجابی صوفی شاعر تھے۔ یہ تقریب لاہور کے تاریخی شالامار باغ کے قریب ان کے مزار پر منعقد ہوتی ہے جہاں ہزاروں زائرین شرکت کرتے ہیں۔
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 15 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 18 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 19 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 18 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 18 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 18 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 18 گھنٹے قبل







