پیپلز پارٹی کے سینیئر سیاستدان سینیٹر تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے
تاج حیدر کو 2012 میں ستارہ امتیاز برائے سائنسی خدمات دیا گیا۔ 2006 میں انہیں تیرھواں پی ٹی وی ایوارڈ برائے مصنف بہترین ڈرامہ سیریل بھی دیا گیا۔


پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سینیئر سیاستدان سینیٹر تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
اہلخانہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی نماز جنازہ 9 اپریل کو بعد نماز ظہرین مسجد و امام بارگاہ یثرب فیز 4 ڈیفنس سوسائٹی میں ادا کی جائےگی۔
تاج حیدر 83 برس کے تھے، وہ 8 مارچ 1942 کو کوٹہ راجستھان کے علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ تاج حیدر نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول رنچھوڑ لائن کراچی سے حاصل کی۔
تاج حیدر نے 1967 کے سوشلسٹ کنونشن میں شرکت کی،1967 میں باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ تاج حیدر کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اراکین میں ہوتا تھا۔
تاج حیدر کو 2012 میں ستارہ امتیاز برائے سائنسی خدمات دیا گیا۔ 2006 میں انہیں تیرھواں پی ٹی وی ایوارڈ برائے مصنف بہترین ڈرامہ سیریل بھی دیا گیا۔
تاج حیدر فنونِ لطیفہ کے میدان میں آئے اور ٹیلی وژن کے لیے بھی لکھا، تاج حیدر نے اپنے ڈرامہ سیریل آبلہ پا میں پروفیسر آڈی والا کا کردار ادا کیا تھا۔ تاج حیدر نے مختلف اخبارات میں کالم بھی لکھے۔
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 2 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 2 hours ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 2 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 2 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 2 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago



