امریکی کمپنیوں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیئے، وزیر اعظم
وزیراعظم سے امریکی وفد کی ملاقات، معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت


وزیرِاعظم شہبازشریف سے امریکی محکمہ خارجہ کے سینئرعہدیدار ایرک مئیر نے ملاقات کی، جس میں معدنی شعبے میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں وسیع استعداد موجود ہے، امریکی کمپنیوں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیئے۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ایرک میئر، سینئر بیورو آفیشل اور قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری، بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز، یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کی قیادت میں امریکی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، یہ وفد پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔
وزیراعظم نے فورم میں امریکی شرکت کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں وسیع استعداد موجود ہے اور امریکی کمپنیوں کو اس ترجیحی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیئے۔
دوطرفہ تناظر اور علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری میئر نے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے کی وسیع استعداد کا اعتراف کیا اور امریکی کمپنیوں کی جانب سے اس شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا۔
انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی امریکی خواہش کا بھی اظہار کیا جبکہ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔

دکی : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 2 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگر د ہلاک،2 گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے رابطہ،علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب امریکا میں کرپٹو سفارت کاری کا آغاز کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

کیمبل پور سے اٹک تک، ایک سفر کی دلچسپ داستان۔۔۔
- 2 گھنٹے قبل

لاہور اور گردونواح میں شدید طوفان و موسلا دھار بارش ، گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا
- 4 گھنٹے قبل

روس کا یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے بڑا فضائی حملہ،ایک یوکرینی ایف 16 طیارہ تباہ
- ایک گھنٹہ قبل

چین نے پاکستان کا 3ارب40کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کردیا،زرمبادلہ کی تعداد میں اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

اوین جیل پر اسرائیلی حملے میں عملے سمیت 71 افراد شہید ہوئے ،ایران
- 30 منٹ قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کی سینئر سیاستدان چوہدری نثار کے گھرآمد
- 4 گھنٹے قبل

دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کے حوالے سے بڑی خبر،ٹورنامنٹ کب اور کہاں ہو گا ؟
- 2 گھنٹے قبل

شہریوں کے لیے بُری خبر،گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 3 گھنٹے قبل