افغان مہا جرین کی وطن واپسی کے معاملے پر کسی قسم کی کوئی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوئی،طلال چودھری
آج کے دن تک 8 لاکھ 57 ہزار سے زائد غیر قانونی، غیر ملکی اور غیر قانونی افغانیوں کو ان کے وطن واپس بھجوایا جا چکا ہے،طلال چودھری


اسلام آباد: و زیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیر قانونی، غیر ملکی اور غیر قانونی افغانیوں کی وطن واپسی کے معاملے پر کسی قسم کی کوئی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوئی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ غیر قانونی غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے، اس حوالے سے بہت سارے شکوک و شہبات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، محکمہ وار غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔
آج کے دن تک 8 لاکھ 57 ہزار سے زائد غیر قانونی، غیر ملکی اور غیر قانونی افغانیوں کو ان کے وطن واپس بھجوایا جا چکا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ان لوگوں کو واپس بھیجا گیا جن کے پاس کوئی دستاویزات نہ تھیں، 13 فروری 2025 کو دوسرے مرحلے میں افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اسی طرح تیسرے مرحلے میں پی او آر ہولڈرز کو واپس بھیجا جائے گا، 13 فروری کو کابینہ نے فیصلہ کیا اس پر پہلی میٹنگ 20 فروری کو کی گئی، وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کو آن بورڈ لیا اب تک 8 لاکھ 57 ہزار 157 افراد کو واپس بھیجا گیا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ یکم اپریل کے بعد 11 ہزار 230 افغان کارڈ ہولڈرز واپس جاچکے ہیں، بہت سارے افغان ابھی تک ان سینٹرز میں موجود ہیں، افغان کارڈ ہولڈرز 8 لاکھ 15 ہزار 245 پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں، پی او آر ہولڈرز 14 لاکھ 69 ہزار 522 پاکستان میں ر جسٹرڈ ہیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے مزید کہا کہ اس وقت 280 ہیومن سمگلرز گرفتار ہوئے ہیں ،شہریت دینے کا ہر ملک کا اپنا قانون ہے اگر افغان بہن بھائی ادھر آتے ہیں تو بسمہ اللہ لیکن قانونی طریقے سے آئیں ،صوبائی حکومتوں اور وزارت داخلہ کی ہیلپ لائن قائم ہیں کسی قسم کی شکایات کا فوری نوٹس لیا جاتا یے اور کاروائی ہوتی ہے ،یہ غیر قانونی افغانی یہاں پراپرٹی رکھ ہی نہیں سکتے ۔جو گھریلو ان کی چیزیں یہ ساتھ لے کر جانا چاہتے ہیں وہ ان کو اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی بھائی بہن ہیں لیکن اس وقت پاکستان میں دہشتگردی کا تعلق افغان شہریوں سے ہے جس کیلئے یہ فیصلہ لیا گیا۔ منشیات کا تعلق بھی انہی افراد سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ون ڈاکومنٹ پالیسی کو فروغ دیا جا رہا ہے، جن کو واپس افغانستان بھجوایا جا رہا ہے وہ ویزا لے کر پاکستان آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی افغانی یہاں پراپرٹی رکھ ہی نہیں سکتے ، جو گھریلو ان کی چیزیں یہ ساتھ لے کر جانا چاہتے ہیں وہ ان کو اجازت ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے طلال چودھری نےمزید کہا کہ ہم نے کئی سال تک اپنے افغان بہن بھائیوں کی مہمان نوازی کی مگر بغیر پاسپورٹ کے پاکستان میں رہنے کی اب کوئی گنجائش نہیں، 13 فروری کو فیصلہ ہوا اور ٹرانزٹ پوائنٹس تمام صوبوں میں بنائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے بتایاپنجاب میں 38 ٹرانزٹ پوائنٹس اسلام آباد میں ایک بنا افغان کارڈ ہولڈرز کو پہلے ان پوائنٹس پر رکھا جاتا ہے جس میں ہم نے کسی قسم کی عزت نفس میں کمی نہیں آنے دی، مہمانوں کے طور پر ان کی خدمت اور بعد ازاں رخصتی کی جاتی ہے اس حوالے سے ہماری خصوصی ہیلپ لائن بھی ایکٹو ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ حکومت کا واضع فیصلہ ہے کہ کسی قسم کی توسیع نہیں ہوگی، تمام غیر ملکیوں کے لیے ون ڈاکومنٹ رجیم کو فالو کرنا ہوگا، افغان شہریوں کو افغانستان میں رکھنا وہاں کی حکومت کی ذمہ داری ہے، اے سی سی کارڈ ہولڈرز کی مدت 31 مارچ کو ختم ہوچکی ہے اور پی او آر کارڈ ہولڈرز کو 30 جون تک مہلت دی گئی ہے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

پی آئی اے کا بڑا فیصلہ ،لاہور سے باکو کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

امریکا کوکہنا چاہتےہیں بس بہت ہوگیا ، مولانافضل الرحمان
- 2 گھنٹے قبل
ایران میں 8 معصوم پاکستانی شہریوں کا قتل ، ایران کی سیکیورٹی پر سوالات
- 2 گھنٹے قبل

اوورسیزپاکستانیوں کا معیشت کی بہتری میں نہایت اہم کردار ہے ، وزیر اطلاعات
- 2 گھنٹے قبل

پی ایس ایل :لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 220 رنز کا ہدف
- 4 گھنٹے قبل

کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریاتیزی سے پھیلنے لگا،16 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
- 5 گھنٹے قبل

روس کا یوکرین پر بیلسٹک میزائل سے حملہ،31 ہلاک متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بیساکھی کے موقع پر سکھ برادری کو مبارکباد
- 2 گھنٹے قبل

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات
- 2 گھنٹے قبل

مکہ میں داخلے کے لیے 23 اپریل سے پرمٹ کی شرط عائد
- ایک گھنٹہ قبل

جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر سینیٹر پروفیسر خورشید احمد93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل