Advertisement
تجارت

پاکستان کے آٹو سیکٹر میں مارچ 2025 کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی

مارچ 2025 کی تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر جیپ، کار، وین سمیت دیگر یونٹس کی فروخت 11,098 یونٹس رہی، جو فروری 2025 میں 12,071 یونٹس تھی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 10th 2025, 8:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کے آٹو سیکٹر میں مارچ 2025 کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی

پاکستان کے آٹو سیکٹر میں مارچ 2025 کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

عارف حبیب لمیٹڈ کی رپورٹ کے مطابق، مارچ میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں 8 فیصد کمی آئی ہے، اور ایک بھی الیکٹرک گاڑی فروخت نہیں ہوئی۔

مارچ 2025 کی تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر جیپ، کار، وین سمیت دیگر یونٹس کی فروخت 11,098 یونٹس رہی، جو فروری 2025 میں 12,071 یونٹس تھی۔

مسافر گاڑیوں کی فروخت میں کمی آئی ہے اور یہ 8,869 یونٹس سے کم ہو کر 8,136 یونٹس تک پہنچ گئی۔

1300  سی سی اور اس سے زیادہ کی گاڑیوں کی فروخت میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 4,485 یونٹس تک محدود رہی۔

Advertisement