پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دفاعی تعاون سمیت مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
بیلاروس کے صدر کے دورہ پاکستان نے دوستی کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا، دو طرفہ تعلقات سے متعلق ہماری مفید بات چیت ہوئی،شہباز شریف


منسک:وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ بیلا روس کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ۔
اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈرلوکاشینکو نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
بیلاروس کے مالی تعاون کے فنڈ برائے کاروبار اور سمیڈا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے اس کے علاوہ بیلاروس کی داخلی امور کی وزارت اور وزارتِ داخلہ پاکستان اور دونوں ملکوں کی وزارتِ دفاع کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے ہوئے۔
تقریب میں دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان سیکیورٹی تعاون، جبکہ بیلاروس کی دفاعی صنعت اور پاکستان کی وزارت دفاعی پیداوار کے مابین 2025 سے 2027 تک فوجی تکنیکی تعاون کا روڈ میپ طے پایا۔ اس کے علاوہ، ری ایڈمیشن معاہدہ اور پوسٹل سروسز کے تبادلے سمیت تجارتی اداروں کے تعاون کے معاہدے بھی طے پائے۔
علاوہ ازیں بیلاروس کے ایوانِ صنعت و تجارت اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے درمیان تعاون کا معاہدہ ہوا ہے۔
معاہدوں پر دستخط کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بیلاروس کے صدر کے دورہ پاکستان نے دوستی کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا، دو طرفہ تعلقات سے متعلق ہماری مفید بات چیت ہوئی۔
مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر لوکاشینکو نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے بے شمار امکانات موجود ہیں۔

جھگڑے والی رات الگ سونا ہی بہتر‘ مریم نفیس کا ازدواجی مشورہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقا کے دو اہم کھلاڑی باہر
- 4 گھنٹے قبل

گوگل پر کن چیزوں کی تلاش نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے؟ ماہرین کی ہدایات
- ایک گھنٹہ قبل
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

گرم چائے پینا ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے زیادہ مفید قرار
- 4 گھنٹے قبل

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، میتھو شارٹ اور کونولی کی شاندار اننگز سے سیریز اپنے نام کر لی
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان کے بعد سندھ حکومت کی بھی خیبرپختونخوا کی مسترد شدہ بکتر بند گاڑیاں لینے کی درخواست
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں انسانی بحران سنگین، امدادی پابندیاں فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ابراہیمی معاہدہ رواں برس کے اختتام تک طے پا جائے گا،ٹرمپ کا دعویٰ
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کے نئے معاہدے
- 2 گھنٹے قبل

برطانوی وزیراعظم کا اعلان ، مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لیے 10 ملین پاؤنڈ فنڈ
- 2 گھنٹے قبل