ایران میں 8 پاکستانی شہریوں کے بیدردی سے قتل پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل
ایرانی سرزمین پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، ترجمان


ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے بیدردی سے قتل پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حقائق کی تصدیق کے بعد تبصرہ کیا جائے گا، ایرانی سرزمین پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ تہران میں ہمارا سفارتخانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متعلقہ ایرانی حکام سے مستقل رابطے میں ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے افسوسناک واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بیہمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو ان کی میتوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی حکومت کا رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ
- 19 منٹ قبل

امریکہ میں ایک اور طیارے کو حادثہ،سابق MIT ایتھلیٹ کرینا گروف خاندان سمیت جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

افغانستان : مزار شریف میں مسجد کے باہر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
- 3 گھنٹے قبل

گلوکاری کے بعد چاہت فتح علی خان کی کرکٹ میں طبع آزمائی،باؤلنگ کی ویڈیو وائرل
- ایک گھنٹہ قبل

پشاور: صوبائی حکومت کا مڈل اسکول کی طالبات کیلئے مفت ٹرانسپورٹ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، قوم کو اپنے محنت کش سمندر پار پاکستانیوں پر فخر ہے،وزیر اعظم
- 3 گھنٹے قبل

لاہور : ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
- 27 منٹ قبل

ہائیکورٹ ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ معطل کرنے اور ٹرانسفر ججز کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد
- 31 منٹ قبل
پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت
- 9 منٹ قبل

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

دیامر کے 10 طلباء کا واپڈا کی جانب سے مکمل سپانسرشپ پر کیڈٹ کالج تربیلا میں داخلہ
- ایک گھنٹہ قبل

امریکی مدد کے بغیراسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں کر سکتا ، امریکی معیشت دان
- 34 منٹ قبل