ایران میں 8 پاکستانی شہریوں کے بیدردی سے قتل پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل
ایرانی سرزمین پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، ترجمان


ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے بیدردی سے قتل پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حقائق کی تصدیق کے بعد تبصرہ کیا جائے گا، ایرانی سرزمین پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ تہران میں ہمارا سفارتخانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متعلقہ ایرانی حکام سے مستقل رابطے میں ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے افسوسناک واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بیہمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو ان کی میتوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

زرمبادلہ کے ذخائر بہتر اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- 2 گھنٹے قبل

امریکی وفد کی آرمی چیف سے ملاقات، آئی ٹی کے شعبہ میں تعاون کے ایم او یوز پر دستخط
- 3 گھنٹے قبل

دعا ہے بیساکھی ہر میدان میں خوشحالی، ملک کے کونے کونے میں ترقی لائے،شہبازشریف
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان سولر پینل درآمد کرنےوالا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا
- 2 گھنٹے قبل

فلم’’ عشق لاہور‘‘ کی شاندار کامیابی پر تقریب کا انعقاد،شوبز شخصیات کی بھرپور شرکت
- 4 گھنٹے قبل

مکہ میں داخلے کے لیے 23 اپریل سے پرمٹ کی شرط عائد
- 16 گھنٹے قبل

خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس: عدالت نے تاوان مانگنے والے ملزمان کو سزائیں سنا دیں
- 2 گھنٹے قبل

اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، قوم کو اپنے محنت کش سمندر پار پاکستانیوں پر فخر ہے،وزیر اعظم
- 19 منٹ قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعلی علی امین کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پربانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، 10 خارجی دہشتگرد گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

غزہ:اسرائیلی فضائیہ کی بمباری سے آخری فعال اسپتال بھی تباہ، 6 بھائیوں سمیت 37 فلسطینی شہید
- 4 گھنٹے قبل