وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی سہولت اور امن وسلامتی کے پیش نظر ضوابط مقرر کیے گئے ہیں جن پر عمل کرنا سب کی ذمہ داری ہے


سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے حج سیزن کے لیے تیاریوں کا بھرپور آغاز کر دیا ہے اور مکہ میں داخلے کے لیے 23 اپریل سے پرمٹ کی شرط عائد کر دی ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں عمرے ویزے پر موجود غیرملکیوں کو چاہئے کہ وہ 29 اپریل تک اپنے ممالک واپس لوٹ جائیں کیوں کہ ایسا نہ کرنے کی صورت اسے خلاف ورزی شمار کیا جائے گا۔
وزارتِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ 23 اپریل کے بعد سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم غیرملکیوں کو مکہ جانے کے لیے پرمٹ درکار ہوگا بصورت دیگر انہیں شمیسی یا دیگر چیک پوسٹ سے لوٹا دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وہ غیرملکی جن کے اقامے مکہ شہر سے جاری ہوئے ہیں انہیں پرمٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا، البتہ ایسے غیرملکی جنہیں کام کی غرض سے مکہ یا مشاہر مقدسہ جانا ہوتا ہے انہیں کام کی نوعیت کے اعتبار سے ’ابشر‘ یا ’مقیم‘ پورٹل سے پرمٹ جاری کروانا ہوگا۔
خلیج تعاون کونسل کے شہری یا مملکت میں دیگر ویزوں (عمرہ کے علاوہ) پر مقیم غیرملکیوں کے لیے "نسک" پورٹل کے ذریعے عمرہ پرمٹ کا اجرا 29 اپریل 2025 سے بند کردیا جائے گا جو 10 جون 2025 تک بند رہے گا۔ وزارتِ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ حج ویزے کے علاوہ تمام اقسام کے ویزوں پر مملکت میں مقیم غیرملکیوں کو حج سیزن کے آغاز (29 اپریل) سے ہی مکہ میں رہائش اختیار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی سہولت اور امن وسلامتی کے پیش نظر ضوابط مقرر کیے گئے ہیں جن پر عمل کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔قواعد کی خلاف ورزی پر متعینہ سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

9 مئی مقدمات:سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے اموات پر اظہار افسوس
- 3 گھنٹے قبل

روس اور آسٹریلیا میں زلزلے کےشدید جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس
- 43 منٹ قبل

پاکستان نےفرضی ’’گریٹر اسرائیل‘‘ اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی سازش مسترد کردی
- ایک گھنٹہ قبل

قوالی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے
- 3 گھنٹے قبل

دنیا کی خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست جاری ، ہانیہ عامر کس نمبر پر؟
- ایک گھنٹہ قبل

پاک فوج نے ایک دن کا راشن اور تنخواہ خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے وقف کردی
- 3 گھنٹے قبل

اگر کوئی شہری دہشتگردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے،آئی ایس پی آر
- ایک گھنٹہ قبل

کینیڈا میں ریسکیو ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ،پائلٹ محفوظ
- 2 گھنٹے قبل

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان باب سمپسن 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- ایک گھنٹہ قبل

کوئٹہ : غیر معیاری آئسکریم کھانے سے 20 بچوں کی حالت غیر
- ایک گھنٹہ قبل

خیبر پختونخوا: مختلف اضلاع میں سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث 332 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل