امریکہ میں ایک اور طیارے کو حادثہ،سابق MIT ایتھلیٹ کرینا گروف خاندان سمیت جاں بحق
یہ تمام افراد فیملی گیٹ ٹوگیدر اور سالگرہ منانے جا رہے تھے، طیارہ کرینا کے والد ڈاکٹر مائیکل گروف چلا رہے تھے،میڈیا رپورٹس


نیویارک: امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک اور طیارہ حادثے کا شکا ر ہو گیا جس کے نتیجے میں سابق MIT فٹبال پلیئر اور 2022 کی NCAA وومن آف دی ایئر کرینا گروف اپنے خاندان کے پانچ افراد سمیت جاں بحق ہو گئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ کوپیک نامی دیہی علاقے میں پیش آیا، جہاں Mitsubishi MU-2B نامی دو انجنوں والا چھوٹا طیارہ ایک کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں کرینا کی والدہ ڈاکٹر جوئے سینی، بھائی جیرڈ گروف، جیرڈ کی ساتھی الیکسیا، اور کرینا کے بوائے فرینڈ جیمز سانٹورو شامل تھے۔
View this post on Instagram
یہ تمام افراد فیملی گیٹ ٹوگیدر اور سالگرہ منانے جا رہے تھے، طیارہ کرینا کے والد ڈاکٹر مائیکل گروف چلا رہے تھے،نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے مطابق پائلٹ نے لینڈنگ میں ناکامی کی اطلاع دی تھی، جس کے بعد ایئر کنٹرول نے لو ایلٹیٹیوڈ الرٹ جاری کیا، مگر پھر کوئی رابطہ نہ ہو سکا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارہ تیز رفتاری سے زمین سے ٹکرایا، اور حادثے سے قبل کوئی ایمرجنسی سگنل بھی موصول نہیں ہوا۔ خراب موسم یا مکینیکل فیلئر کو ابھی خارج از امکان نہیں قرار دیا گیا۔

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 13 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 10 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 10 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 13 گھنٹے قبل