میری بیٹی نے سفیرسے شادی کرنے سے انکار کر دیا تھاکیونکہ سفیر کے پہلے سے ہی بیوی اور بچے ہیں،والد


ڈھاکا:معروف بنگلہ دیشی ماڈل اور سابق مس ارتھ بنگلہ دیش میگھنا عالم کوگرفتار کرلیا گیا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میگھنا عالم کو ملک کے سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اسپیشل پاورز ایکٹ کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔
مقامی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میگھنا عالم نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ایک سعودی سفارتکار کے خلاف جھوٹی معلومات پھیلائیں، جس کامقصددونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو خراب کرنا تھا۔
گرفتاری سے قبل میگھنا عالم نے فیس بک پر متعدد پوسٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ ایک غیر ملکی سفارتکار انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے خاموش کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔
میگھنا عالم کی ایک فیس بک لائیو ویڈیو میں دیکھا گیا کہ چند افراد جو خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ظاہر کر رہے تھے، ان کے ڈھاکہ میں واقع گھر میں داخل ہو رہے ہیں۔
12 منٹ کی اس ویڈیو میں ماڈل اہلکاروں سے تعاون کی یقین دہانی کرواتی دکھائی دیں۔
بعد ازاں میگھنا کو گرفتار کر کے ڈھاکہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں 30 روز کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔
دوسری جانب ماڈل میگھنا عالم کی گرفتاری پر بنگلہ دیش میں کام کرنے والی مقامی اور غیر ملکی انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کی جلد بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
تاہم دوسری جانب میگھنا کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری ڈھاکہ میں اس وقت کے سعودی سفیر کے ساتھ تعلقات کے بعد ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ سفیر اور میگھنا کے تعلقات تھے اور میری بیٹی نے اس کی شادی کی تجویز سے انکار کر دیا کیونکہ سفیر کے پہلے سے ہی بیوی اور بچے ہیں۔
بدر عالم نے مزید الزام لگایا کہ سفارت کار نے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا جس کی ہدایت پر ان کی بیٹی کو ان کے گھر سے اٹھایا گیا۔
خیال رہے کہ نامور ماڈل میگھنا عالم نے 2020 میں مس ارتھ بنگلہ دیش کا ٹائٹل جیتا تھا، جس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ شروع کی اور وہ عالمی سطح پر ہونے والے حسن کے مقابلوں میں بنگلہ دیشی عہدیدار کے طور پر نمائندگی کرتی رہی ہیں۔

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دے دیا
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان کا معاشی آؤٹ لک منفی سے مستحکم ہو رہا ہے ، فچ رپورٹ
- 8 گھنٹے قبل

درِفشاں سلیم نے سلک مرون ساڑھی زیب تن کر کے مداحوں کے دل جیت لیے
- 5 گھنٹے قبل

نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،سینئر سول جج وکیل سمیت جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نیا نغمہ جاری
- 5 گھنٹے قبل

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا جامعہ پنجاب کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ
- 7 گھنٹے قبل

اب پارٹی میں کوئی ایک دوسرے کے خلاف بات نہیں کرے گا ، بیرسٹر گوہر
- 5 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو بلوچستان کے لیے خرچ کرنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

دہشت گردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، آرمی چیف
- 9 گھنٹے قبل
این ٹی ڈی سی کے زیر اہتمام "پراجیکٹ مینجمنٹ اور تنازعات کے حل" پر سیمینار کا انعقاد
- 9 گھنٹے قبل

ویڈیو وائرل کرکے تذلیل کی اجازت نہیں ،لاہور ہائیکورٹ کا آئی جی سے جواب طلب
- 5 گھنٹے قبل
اسکولز ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ سندھ نے تقرر وتبادلوں پر پابندی عائد کردی
- 8 گھنٹے قبل