پاکستان کی ترقی کیلئے چاروں صوبوں کی یکساں ترقی لازم و ملزوم ہے، وزیر اعظم
پاکستان تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہے اور اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنا چاہتا ہے، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہے، اور اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنا چاہتا ہے، اس کے لیے نوجوانوں کو مواقع دینا ضروری ہے۔
اسلام آباد میں زرعی شعبے میں تربیت کے لیے ایک ہزار زرعی گریجویٹس میں سے پہلے 300 طلبہ کو چین بھجوانے کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ریسرچ انسٹیٹیوٹ کو دوبارہ زندہ کرنا ہے، زرعی جامعات کو آباد کرنا ہے، تاکہ ہمارے نوجوان کھیت کھلیانوں کو چار چاند لگاسکیں، امید ہے آپ دن رات محنت کرکے پاکستان کی عزت میں بے پناہ اضافہ کریں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں سے قوم کی امیدیں وابستہ ہیں، آج ایک اہم دن ہے، جب ہمارے نوجوان زرعی گریجویٹ زراعت کے شعبے میں جدید تربیت کے حصول کے لیے پاکستان کے سب سے قریبی دوست ملک چین روانہ ہورہے ہیں، آپ زراعت میں مہارت حاصل کریں، بعض بچے گریجویشن کرکے کہتے ہیں، ہم نے کھیت نہیں سنبھالنے، ہم پڑھ لکھ گئے ہیں، اب ہم بابو بنیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں کہتا ہوں، آپ بابو بھی بنیں، لیکن اپنے دیہات میں جاکر انٹرپرینیوزشپ کا آغاز کیوں نہیں کرتے، ہم آپ کو سبسڈائز نرخوں پر قرض دیں گے، وسائل فراہم کریں گے تاکہ آپ زرعی برآمدات میں اضافہ کریں، ویلیو ایڈڈ پروڈکٹس بنائیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سب کا سانجھا ہے، چاروں اکائیوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کی ترقی کیلئے چاروں صوبوں کی یکساں ترقی لازم و ملزوم ہے، چین نے ہر موقع پر پاکستان کا ساتھ دیا، آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں بھی چین کا تعاون مثالی تھا، چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان کے بہترین دوست ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین جانے والے یہ طلبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے ہم آہنگ شعبہ جات میں تربیت حاصل کریں گے، اور زراعت میں چین کی ترقی اور جدت طرازی سے مستفید ہوں گے۔ میں نے اپنے دورہ چین میں صدر شی جن پنگ کے آبائی علاقے میں واقع زرعی یونیورسٹی کا دورہ کیا، تو حیران رہ گیا، وہاں زراعت کے حوالے سے سہولتوں اور جدت کو دیکھ کر اسی وقت فیصلہ کر لیا تھا کہ ایک ہزار نوجوان پاکستانیوں کو یہاں تربیت کے لیے بھیجنا ہے، چینی صدر نے میری اس درخواست کو منظور کیا، جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے زرعی گریجویٹس چین کی زرعی شعبے میں کی گئی ترقی کا مشاہدہ کریں گے، اور چین کی زراعت میں ترقی سے استفادہ کرنے کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے، ہماری حکومت زرعی شعبے کی استعدادکار بڑھانے کے لیے پر عزم ہے، اس پروگرام کے لیے مختلف محکموں اور اداروں کا اہم کردار ہے، جنہوں نے میرٹ پر چین جانے والے طلبہ کے انتخاب کو ممکن بنایا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کچھ تربیتی پروگرامز میں 45 سے 50 سال کے عمر والے سرکاری افسران شرکت کرتے تھے، تاہم ہم نے نوجوانوں کو موقع دیا کہ وہ چین جاکر زرعی تربیت حاصل کرکے آئیں، سرکاری افسران کا تربیت پر جانا کوئی بری بات نہیں، لیکن جس کا کام اسی کو سانجھے، اب ہمیں نوجوانوں کو مواقع دینے کی ضرورت ہے، تاکہ مستقبل کے معمار پاکستان کو جدید سمت میں زرعی ترقی کی جانب لے جاسکیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین جانے والے طلبہ میں پاکستان کے تمام صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے طلبہ شامل ہیں، انہوں نے طلبہ سے میرٹ کے پیمانے کے حوالے سے سوال کیا تو تقریب میں شریک طلبہ نے زوردار تالیاں بجاکر میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کی تائید کی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا کوٹہ 10 فیصد زائد رکھا ہے، کیوں کہ جب سے میں خادم اعلیٰ پنجاب تھا، تب سے بلوچستان کے طلبہ کا 10 فیصد زائد کوٹہ رکھتا آرہا ہوں، اسی لیے اس پریکٹس کو ہم نے برقرار رکھا ہے، پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے، اسے ہم سب نے مل کر ترقی دینی ہے۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago




