مریکی صدر نے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرتے ہوئے اسرائیل کے مجوزہ حملے کو روک دیا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملےکی منصوبہ بندی منسوخ کر دی۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرتے ہوئے اسرائیل کے مجوزہ حملے کو روک دیا۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ فیصلہ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے پر بات چیت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اسرائیل نے مئی میں ایران کے جوہری مقامات پر حملے کا منصوبہ تیار کیا تھا، جس کا مقصد ایران کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو ایک سال یا اس سے زیادہ عرصے تک پیچھے دھکیلنا تھا۔
اس حملے کی کامیابی کے لیے صرف اسرائیل کا دفاع کافی نہ تھا بلکہ امریکا کی معاونت بھی ضروری تھی تاکہ ایرانی جوابی کارروائی سے نمٹا جا سکے اور حملے کو کامیاب بنایا جا سکے۔
کئی ماہ کی اندرونی مشاورت اور بحث کے بعد صدر ٹرمپ نے بالآخر فوجی کارروائی کی بجائے سفارتی مذاکرات کا راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا تاکہ ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ طے کیا جا سکے۔
دوسری جانب مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ معاہدے پر پہنچنے کے لیے ایران کو جوہری افزودگی روکنی اور ختم کرنی ہوگی۔
ادھر ایران نے امریکا کا جوہری افزودگی روکنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے یورینئم افزودگی کے حق پر کوئی بات نہیں ہوسکتی،حقیقی مؤقف مذاکرات کی میز پر ہی واضح ہوگا۔
دوسری جانب ایران امریکا جوہری مذاکرات کا دوسرا دور روم میں ہونے پربھی تنازع کھڑا ہوگیا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ مذاکرات کے مقام کی تبدیلی پیشہ ورانہ غلطی ہے ،ایسا اقدام نیک نیتی اور سنجیدگی کی کمی سمجھا جاسکتاہے۔
اس سے پہلے ایران اور امریکا کے مذاکرات کا دوسرا دور بھی پہلے دور کی طرح مسقط میں ہونے کی اطلاعات تھیں۔

جہلم :ڈی پی او طارق عزیزکی کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل پر فوری کارروائی کا حکم
- 9 گھنٹے قبل

افغان مہا جرین کی واپسی کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی،طلال چوہدری
- 13 گھنٹے قبل

بھارت پاکستان کیخلاف بیان بازی کے بجائے دہشتگردوں کی سرپرستی ختم کرے،ترجمان دفتر خارجہ
- 15 گھنٹے قبل

پارا چنار: شادی کی تقریب میں زہریلے کھانے سے 100 سے زائد بچوں کی حالت خراب
- 11 گھنٹے قبل

پی ایس ایل: کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف
- 12 گھنٹے قبل

سویلینز ملٹری ٹرائل کیس:کیا 9 مئی پر ادارے نے کسی کا احتساب کیا؟ جسٹس حسن اظہر رضوی
- 14 گھنٹے قبل

ضمنی الیکشن سے ثابت ہواکہ سندھ کے عوام نے کینالز منصوبہ مسترد کردیا،بلاول بھٹو
- 10 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری کا امکان، شہریوں کو انتباہ جاری
- 12 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل کابل کا دورہ کریں گے،ترجمان دفترخارجہ
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعلی مریم نواز کا یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

ایک روز کے اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 15 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی کےفلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو فلٹریشن پلانٹ کا عطیہ
- 14 گھنٹے قبل