صدر ٹرمپ پہلے ہی ہارورڈ یونیورسٹی کی 2 ارب ڈالر سے زائد وفاقی گرانٹ منجمد کرچکے ہیں


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے انٹرنل ریونیو سروس( آئی آر ایس) کو ہارورڈ یونیورسٹی کا ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا حکم دیا۔ صدر ٹرمپ پہلے ہی ہارورڈ یونیورسٹی کی 2 ارب ڈالر سے زائد وفاقی گرانٹ منجمد کرچکے ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے مطالبہ کیا تھا کہ کیمپس میں یہود دشمنی روکنے کے لیے ہارورڈ یونیورسٹی ملازمتیں دینے، داخلوں اور تدریس کے عمل میں تبدیلیاں لائے تاہم یونیورسٹی نے یہ کہہ کر ٹرمپ انتظامیہ کا مطالبہ مسترد کر دیا تھا کہ وائٹ ہاؤس ہارورڈ یونیورسٹی پر کنٹرول کی کوشش کر رہا ہے جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے ٹیکس استثنیٰ کے حوالے سے سخت اقدام کیا ہے۔
امریکا میں ٹیکس استثنیٰ کا درجہ خیراتی، مذہبی ، تعلیم تنظیموں اور سول ویلفیر گروپس کو حاصل ہے تاہم ان پربعض سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے سے متعلق قوانین پر عمل بھی لازم ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے شواہد نہیں کہ ہارورڈ یونیورسٹی نے ان قوانین کی خلاف ورزی کی ہو اور آئی آر ایس کو اس معاملے میں غیر جانبدار رہنا ہوگا۔ تاہم امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ پہلے ہی آئی آر ایس میں اہم عہدوں پر تعینات کئی اہلکاروں کو ہٹا کر سیاسی تقرریاں کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ادارہ وفاقی فنڈنگ کا مستحق نہیں رہا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ہارورڈ کا اب کسی معیاری تعلیمی ادارے کے طور پر شمار نہیں ہوسکتا اور اسے دنیا کی عظیم یونیورسٹیوں کی کسی فہرست میں شامل نہیں کرنا چاہیے۔ ہارورڈ ایک مذاق ہے جو نفرت اور حماقت سکھاتی ہے اور اسے مزید وفاقی فنڈز نہیں ملنے چاہئیں۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago




