با نی پی ٹی آئی کی بہنیں اور پارٹی کے متعدد رہنما اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار
گرفتار ہونے والے رہنما وّں میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بھچڑشامل ہیں


راولپنڈی : پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور پارٹی رہنماوّں کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور پارٹی رہنما بانی سے ملاقات کرنے اڈیالہ جیل پہنچے ،جہاں جیل حکام نے ان کو ملاقات کی اجازت نہیں دی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور پی ٹی آئی رہنما عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جارہے تھے کہ پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر انہیں روک لیا۔
گرفتار ہونے والے رہنما وّں میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بھچڑشامل ہیں،اس کے علاوہ پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمیٰ خانم اور کزن قاسم زمان خان کے وارنٹ گرفتاری دکھا دیتے ہوئے حراست میں لے لیا۔
پولیس نے گرفتاری سے قبل تمام افراد کو ورانٹ گرفتاری دکھائے، گرفتار کیے گیے تمام افراد کو قیدی وین منتقل کرکے تھانے لے جایا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے آج ان کے گھر والوں کی ملاقات کا دن نہیں تھا اس کے باوجود ان کی بہنیں ملاقات کے لیے پہنچی تھیں۔

پی ایس ایل: کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف
- 15 گھنٹے قبل

افغان مہا جرین کی واپسی کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی،طلال چوہدری
- 16 گھنٹے قبل

دکی: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 خارجی دہشتگرد ہلاک
- 17 منٹ قبل

ضمنی الیکشن سے ثابت ہواکہ سندھ کے عوام نے کینالز منصوبہ مسترد کردیا،بلاول بھٹو
- 13 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں شدید بارش اور ژالہ باری کا امکان، شہریوں کو انتباہ جاری
- 15 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی کےفلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو فلٹریشن پلانٹ کا عطیہ
- 16 گھنٹے قبل

سویلینز ملٹری ٹرائل کیس:کیا 9 مئی پر ادارے نے کسی کا احتساب کیا؟ جسٹس حسن اظہر رضوی
- 16 گھنٹے قبل

جہلم :ڈی پی او طارق عزیزکی کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل پر فوری کارروائی کا حکم
- 12 گھنٹے قبل

پارا چنار: شادی کی تقریب میں زہریلے کھانے سے 100 سے زائد بچوں کی حالت خراب
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعلی مریم نواز کا یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، حملوں سے مزید 64 فلسطینی شہید
- 23 منٹ قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اعلی سطحی وفد کے ہمراہ کابل راونہ
- 12 منٹ قبل