متنازع نہروں کے منصوبے کیخلاف سندھ متحد ہے، پیچھے ہٹنے والے نہیں،مراد علی شاہ
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف زرداری کبھی بھی سندھ دشمن کینالز منصوبے کو آگے بڑھنے نہیں دیں گے،مراعلی شاہ


سہیون شریف:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) متنازع نہروں کے منصوبے کیخلاف سندھ متحد ہے، پیچھے ہٹنے والے نہیںہیں۔
سہیون شریف میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف زرداری کبھی بھی سندھ دشمن کینالز منصوبے کو آگے بڑھنے نہیں دیں گے،اورپیپلز پارٹی بجٹ سے پہلے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ مسترد کروائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عمرکوٹ کے عوام نے سازشی عناصر کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ بات چل رہی تھی کہ صرف پیپلز پارٹی ہی کینالز کو بند کروا سکتی ہے اور یہ بات درست ہے کیونکہ ان کینالز کی منظوری نگراں حکومت نے ارسا سے لی تھی۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے مزیدکہا کہ عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے دوران عوام نے بھرپور انداز میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا اور حال ہی میں حیدرآباد ڈویژن میں ہونے والا جلسہ بھی ایک شاندار اور بڑا جلسہ تھا۔ مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ یہ تو صرف ایک ڈویژن کا جلسہ تھا، ابھی سکھر، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص اور کراچی میں بھی جلسے ہوں گے۔
مراد علی شاہ نے کینالز کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ ان کے احتجاج کو ویلکم کیا جاتا ہے، تاہم بعض عناصر اس احتجاج کو پیپلز پارٹی کے خلاف سازش کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ ہم کینالز کے معاملے پر عوام کے ساتھ ہیں۔

جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا
- 12 hours ago

کانگو : کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک
- 8 hours ago

وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پراحتجاجیوں کا حملہ
- 9 hours ago

محکمہ موسمیات کی 20 سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو کی پیش گوئی
- 8 hours ago

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم کل سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کرینگے
- 12 hours ago

پی ایس ایل 10 : پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ جاری
- 8 hours ago

فلم ’’سردارجی 3‘‘میں ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کیساتھ کونسا کردار نبھائیں گی؟ ناصر چنیوٹی نے بتادیا
- 13 hours ago

وہ بالی وڈ اداکار جس کی فلموں نےکمائی میں رنبیر، الو ارجن کو پیچھے چھوڑدیا
- 11 hours ago

چیف جسٹس نے ججز کے تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی تھی ، رجسٹرا ر سپریم کورٹ
- 12 hours ago

پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نا کرنے کا فیصلہ
- 9 hours ago

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت برقرار
- 12 hours ago

بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے5 ہزار سے زائد سکھ یاتری اپنے وطن واپس روانہ
- 14 hours ago