وفاقی حکومت کواخراجات پورا کرنے کیلئے قرضوں پر انحصار کرنا پڑسکتا ہے


وزارت خزانہ نےیکم جولائی سےشروع ہونےوالےآئندہ مالی سال 2025/26 کے لیےوفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ 7 ہزار 222 ارب روپے لگایا ہے، صوبائی سرپلس کیلئے1360 ارب ، مجموعی بجٹ خسارے کا تخمینہ کم ہوکر 5ہزار 862ارب روپے یا جی ڈی پی4.4فیصد رہ جائیگا -
آئندہ مالی سال سودکی ادائیگی کے بعدوفاق کےپاس ترقیاتی منصوبوں، دفاع ،تنخواہوں،پینشن،سبسڈیز اور گرانٹس سمیت دیگر تمام اخراجات کےلیے صرف 2 ہزار 225 ارب روپےبچنے کا تخمینہ ہےجس کےنتیجے میں وفاقی حکومت کواخراجات پورا کرنے کیلئے قرضوں پر انحصار کرنا پڑسکتا ہے۔
ذرائع کےمطابق آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ خسارےکاتخمینہ 7ہزار 222ارب روپے یا جی ڈی پی کے5 اعشاریہ 5 فیصد لگایا گیا ہے تاہم صوبائی سرپلس کے لیے 1 ہزار 360 ارب روپے کا تخمینہ ہےاور صوبائی سرپلس شامل کرکے مجموعی بجٹ خسارے کا تخمینہ کم ہوکر 5 ہزار 862 ارب روپے یا جی ڈی پی کے 4اعشاریہ 4فیصد رہ جائے گا-
آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی حکومت کی مجموعی آمدنی کا تخمینہ 19ہزار111ارب روپے ہےجس میں ایف بی آرکی ٹیکس آمدنی 15ہزار270ارب اور3ہزار 841 ارب روپےکی نان ٹیکس آمدنی کا تخمینہ ہےتاہم این ایف سی ایوارڈ کےتحت صوبوں کو ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں سے8 ہزار780ارب روپےکی منتقلی کے بعد وفاقی حکومت کےپاس خالص آمدنی 10 ہزار 331ارب روپےرہ جانےکا تخمینہ ہے اور خالص آمدنی میں سودکی مد میں8ہزار106ارب روپےکی ادائیگی کےبعد یعنی وفاق کےپاس باقی تمام اخراجات کےلیےمحض2ہزار225ارب روپے ہی بچ سکیں گے.
ذرائع وزارت خزانہ کاکہنا ہےکہ آئندہ مالی سال وفاقی حکومت کےمجموعی اخراجات کاتخمینہ17ہزار 553 ارب روپےلگایا گیا ہےجس میں سب زیادہ سود کی ادائیگی کے اخراجات کے لئےلگایا گیا ہے،باقی اخراجات میں دفاع،پینشن، تنخواہیں،ترقیاتی بجٹ، سبسڈیز اور گرانٹس سمیت دیگر شامل ہیں۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 16 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 12 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 13 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 16 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 17 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 12 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago






.jpg&w=3840&q=75)