Advertisement
پاکستان

 فوجی املاک پر حملے کریں گے تو پھولوں کے ہار نہیں پہنائے جا سکتے،اعظم نذیر تارڑ

ہو سکتا ہے کل کوئی ضرورت پڑ جائے تو نئی ترمیم آ سکتی ہے، اس کے لیے ساری اتحادی جماعتیں مل کر فیصلہ کریں گی،وزیر قانون

GNN Web Desk
شائع شدہ 22 days ago پر Apr 21st 2025, 12:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 فوجی املاک پر حملے کریں گے تو پھولوں کے ہار نہیں پہنائے جا سکتے،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فوجی املاک پر حملہ کرنے والوں کو پھولوں کے ہار نہیں پہنائے جاسکتے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی بینچ بننے سے مقدمات کے فیصلے جلد ہو رہے ہیں۔ 26ویں ترمیم ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے تھی۔ اور 26ویں ترمیم کے بعد کسی ترمیم کی ضرورت نہیں۔ البتہ ہو سکتا ہے ضرورت پڑ جائے تو نئی ترمیم آ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کل کوئی ضرورت پڑ جائے تو نئی ترمیم آ سکتی ہے، اس کے لیے ساری اتحادی جماعتیں مل کر فیصلہ کریں گی، الزام لگایا جاتا ہے کہ اس وقت قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، سب کچھ سب کے سامنے ہے، ایک وقت میں ہم بھی اس کا سامنا کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سابق وزرائے اعظم کی گاڑیاں عدالتوں میں نہیں آتی تھیں۔ لیکن آج جھنڈے والی گاڑیوں میں لوگ آتے ہیں اور تقریر کرتے ہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ فوجی املاک پر حملے کریں گے تو پھولوں کے ہار نہیں پہنائے جا سکتے۔ اور ہم تو چاہتے ہیں کہ قانون کی حکمرانی ہو۔

Advertisement