Advertisement

پی ایس ایل :کراچی کنگز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

زلمی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر بولنگ کرنا چاہ رہے تھے، تاہم ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 22 days ago پر Apr 21st 2025, 8:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل :کراچی کنگز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے گیارویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کنگز کا ہوم گراؤنڈ پر یہ آخری میچ ہے،کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے اس میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ٹاس کے موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر بولنگ کرنا چاہ رہے تھے، تاہم ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میچ جیتنے پر اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ پچ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ 160 سے 170 اچھا اسکور ہوگا۔

Advertisement
Advertisement