’ابیر گلال‘ کا میوزک جاری ، دبئی میں منعقد تقریب میں فواد خان اور وانی کپور کا رقص
’ابیر گلال‘ کو آئندہ ماہ 9 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور تاحال فلم کا ٹریلر جاری نہیں کیا گیا، البتہ اب تک فلم کے ٹیزر سمیت اس کے دونوں کو جاری کیا جا چکا ہے۔


آنے والی بولی وڈ کی رومانٹک فلم ’ابیر گلال‘ کا میوزک متعارف کرادیا گیا، میوزک پروموشن کی تقریب بھارت کے بجائے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں منعقد کی گئی، جس میں فواد خان نے بھی شرکت کی۔
’ابیر گلال‘ کے تمام گانوں کی آڈیو جاری کردی گئی، فلم میں 6 گانے شامل ہیں، جس میں سے دو گانوں کی ویڈیوز بھی جاری کی جا چکی ہیں۔فلم کی میوزک لانچ کی تقریب دبئی کے گلوبل ولیج میں ہوئیں، جہاں فواد خان اور وانی کپور سمیت فلم میں گلوکاری کرنے والے گلوکاروں نے بھی شرکت کی۔
میوزک اور فلم پروموشن کی تقریب میں فواد خان اور وانی کپور نے ’خدایا عشق‘ سمیت دیگر گانوں پر پرفارمنس بھی کی اور دونوں کے ایک ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں ، دونوں کو اسٹیج پر فلم کے جاری کیے گئے ٹیزر پر بھی پرفارمنس کرتے دیکھا گیا اور شائقین نے دونوں کی جوڑی کی تعریفیں بھی کیں۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام تک فلم کا ٹریلر جاری کردیا جائے گا، تاہم دوسری جانب بھارتی فلم میں پاکستانی اداکار کو کاسٹ کیے جانے پر بھارتی ہندو انتہاپسند تنظیموں نے دھمکیاں بھی دے رکھی ہیں۔
’ابیر گلال‘ کو آئندہ ماہ 9 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور تاحال فلم کا ٹریلر جاری نہیں کیا گیا، البتہ اب تک فلم کے ٹیزر سمیت اس کے دونوں کو جاری کیا جا چکا ہے۔
جہاں انتہاپنسد ہندووں نے دھمکیاں دے رکھی ہیں، وہیں بھارتی اداکاروں نے فواد خان کی بولی وڈ میں واپسی کا دفاع کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے لیے اچھا بھی قرار دیا ہے۔
مذکورہ فلم کے ذریعے فواد خان تقریبا ایک دہائی بعد بولی وڈ فلموں میں واپسی کریں گے، وہ آخری بار 2016 میں بھارتی فلموں میں دکھائی دیے تھے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ’ابیر گلال‘ کو پاکستان میں ریلیز کیا جائے گا یا نہیں، تاہم اسے 9 مئی کو بھارت سمیت دیگر ممالک میں پیش کردیا جائے گا۔
فواد خان کی بولی وڈ میں واپسی سے وہ پہلے پاکستانی اداکار بھی بن جائیں گے جو کہ تقریبا ایک دہائی بعد ہندی فلم میں نظر آئیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- 8 گھنٹے قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
- 5 گھنٹے قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- ایک دن قبل
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- 4 گھنٹے قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- ایک دن قبل
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 6 گھنٹے قبل

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- 7 گھنٹے قبل














