Advertisement
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا میں آپریشن، 6 خوارج جہنم واصل

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ذبیح اللہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا اور دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے گناہوں کے قتل میں ملوث تھا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 days ago پر Apr 21st 2025, 11:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکیورٹی فورسز کا  خیبرپختونخوا میں آپریشن، 6 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے دو علیحدہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 6 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں کیے گئے آپریشن کے دوران پانچ خوارج ہلاک ہوئے جب کہ جنوبی وزیرستان میں ایک اور آپریشن میں خوارج کے سرغنہ ذبیح اللہ کو ہلاک کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ذبیح اللہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا اور دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے گناہوں کے قتل میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں مزید خوارج کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جب کہ  سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

Advertisement
Advertisement