Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور امریکی صدر عوامی حمایت کم ترین سطح پر آگئی

سروے کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت کم ہو کر 42 فیصد رہ گئی جو 3 ہفتے پہلے 43 فیصد تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Apr 22nd 2025, 9:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور امریکی  صدر عوامی حمایت کم ترین سطح پر آگئی

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر عوامی حمایت میں واضح کمی ہوگئی اور مقبولیت کم ترین سطح پر آگئی۔

رائٹرز اور اپسوس سروے کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت کم ہو کر 42 فیصد رہ گئی جو 3 ہفتے پہلے 43 فیصد تھی۔ سروے میں شامل 57 فیصد افراد نے امریکی صدر کی جانب سے یونیورسٹیوں کی فنڈنگ ​​روکنے کی مخالفت کی۔ 

سروے میں 59  فیصد افراد نے کہا کہ امریکا عالمی سطح پر اپنی ساکھ کھو رہا ہے۔ سروے میں شامل 75 فیصد افراد کی رائے تھی کہ ٹرمپ کو تیسری بار صدر بننے کی کوشش بھی نہیں کرنی چاہیے۔ 

سروے میں 53 فیصد ٹرمپ کے حامی بھی شامل تھے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بنتے ہی درجنوں متنازع ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے ہیں جس کی وجہ سے ان پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

Advertisement