جی این این سوشل

پاکستان

طالبان بغیر لڑائی افغانستان کے بیشتر اضلاع پر قابض ہوچکے ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے بیشتر اضلاع پر بغیر کسی لڑائی کے قبضہ کرلیا ہے ۔ چاہتے ہیں فریقین مل بیٹھ کر مسلے کاحل نکالیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

افغانستان میں دیرپا امن کے لیے گفت و شنید کے سوا کوئی راستہ نہیں
افغانستان میں دیرپا امن کے لیے گفت و شنید کے سوا کوئی راستہ نہیں

اپنے ایک حالیہ بیان میں وزیرخارجہ  کا کہناتھاکہ افغانستان کے لوگ اب امن چاہتے ہیں ، پاکستان کی بھی یہ خواہش ہے کیونکہ  اسی میں ہمارا فائدہ ہے ، فریقین  کو چاہیے کہ وہ مل بیٹھ کر اس مسلے کا حل نکالیں ۔

 

یہ بھی پڑھیں :دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی بندر گاہ پر رات گئے زور دار دھماکہ

انہوں نے کہا کہ اڈوں سےمتعلق مولانا فضل الرحمان کی معلومات کم ہیں ، ہم اپنی سرزمین  کسی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ توقع ہے افغان حکمران بھی اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔

 

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں عید کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوئی بھی حکومت عوام کی رائے کے خلاف نہیں رہ سکتی ۔ افغانستان میں فریقین کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔ افغان عوام جو فیصلہ کریں گے اسے دیانتداری سے تسلیم کریں گے ۔

 

یہ بھی پڑھیں : عازمین حج کیلئے خوشخبری 

اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ ہم کسی کےساتھ نہیں ہیں ، افغانستان میں دیرپا امن کے لیے گفت و شنید کے سوا کوئی راستہ نہیں ، انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو بھی سوچنا چاہیے وہ تنہا نہیں رہ سکتے ، عوام کی طاقت کو نہ سمھنے والا غلطی پر ہوتا ہے ۔

وزیرخارجہ  نے کہا کہ امریکہ بیٹھے  نہ بیٹھے افغانوں کو بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہے ۔ امن کے راستے میں ہی افغانستان کی بقا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے امن کی پیشکش امید افزا ہوگی ۔؎

 

یہ بھی پڑھیں:  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا امتحانات سے متعلق نیا بیان

واضح رہے کہ طالبان کے ترجمان ذیبع اللہ مجاہد نے کہا ے کہ بین الافغان مذکرات  میں آنے والے دنوں میں تیزی آئیگی اور طالبان اگلے ماہ تک تحریری امن منصوبہ پیش کرنے کی کوشش کریں گے ۔

تجارت

انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ

مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 73 پیسے پر بند ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ

پاکستانی روپے کے مقابلے انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 73 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 پیسے کمی کے بعد 279 روپے 86 پیسے ہوگئی ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 980 پوائنٹس اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

100 انڈیکس 980 پوائنٹس کے اضافے سے  82947 کی سطح پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 980 پوائنٹس اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 980 پوائنٹس اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 

آج کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور  ایک موقع پر 100 انڈیکس 980 پوائنٹس کے اضافے سے  82947 کی سطح پر پہنچ گیا۔ 

واضح رہے کہ کچھ دنوں سے پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس حوالے سے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے چیدہ چیدہ آئی ایم ایف سے معاہدہ، شرح سود میں کمی اور سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد ہو سکتا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح کردیا

افتتاحی تقریب میں وزارت صحت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، ایچ ای سی کے سینئر حکام، بحریہ یونیورسٹی کے سابق ریکٹرز، سول اور ملٹری حکام، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح کردیا

چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اسلام آباد اعلیٰ معیار کی طبی تعلیم فراہم کرنے  کیلئے ایک مثالی ادارہ ثابت ہو گا۔

اس موقع پر ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق نے مہمان خصوصی کا کیمپس کی تعمیر میں پاک بحریہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت کا شکریہ ادا کیا۔

نیول چیف نے مختلف شعبوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے میں بحریہ یونیورسٹی کی خدمات اور کامیابیوں کو سراہا، نیول چیف نے کیمپس میں موجود مختلف سہولیات کا بھی دورہ کیا اور جدید ترین انفراسٹرکچر کی تعریف کی۔

افتتاحی تقریب میں وزارت صحت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، ایچ ای سی کے سینئر حکام، بحریہ یونیورسٹی کے سابق ریکٹرز، سول اور ملٹری حکام، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔   

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll