اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی پہلی الیکٹرک بائیک کا افتتاح کردیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنی آئندہ آن والی نسلوں کیلئے سوچنا ہوگا ، معاشی ترقی کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی پہلی الیکٹرک بائیک 'جولٹا الیکٹرک' متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک موٹرسائیکل منصوبہ خوش آئند ہے، پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں ، الیکٹرک وہیکل پالیسی کے ذریعے مستقبل کی سمت تعین کرنے کا منصوبہ دیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جن ممالک نے آج تک ترقی کی ہے ان سب میں ایک بات یکساں ہے کہ سب نے ہمیشہ مستقبل کا سوچا، چین کی تمام تر ترقی 10 سے 30 سال تک کے منصوبوں کا احاطہ کرتی ہے۔جب تک پالیسی طویل المدتی نہیں ہوتی اور ملک کے پاس روڈ میپ نہیں ہوتا ، پھر ملک انتخابات سے انتخابات تک کے فیصلے کرتا ہے یا مافیاز پالیسی تبدیل کردیتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ الیکٹرک وہیکل کی حوصلہ افزائی کلین اینڈ گرین مہم کا حصہ ہے ، آلودگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے ، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے شمار وسائل اور نعمتوں سے نوازا ہے ۔ بد قسمتی سے پاکستان میں سبزے کا رقبہ بھارت سے بھی کم ہے اور انگریزوں کے چھوڑے ہوئے جنگلات بھی ہم تباہ کرچکے ہیں، اس لیے ہم درخت اگا رہے ہیں، سبزے کے رقبے کو محفوط بنا رہے ہیں، شہروں کا ماسٹر پلان بنایا جارہا ہے تا کہ انہیں پھیلنے سے روکا جائے۔
ان کا مزید کہنا پلاننگ نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد مری تک پہنچ گیا، یہ شہر گزشتہ 20 سالوں میں ڈیڑھ گنا تک بڑھ چکا ہے اور سبزہ کم ہوگیا ہے اس لیے اب ہم تمام شہروں کے ماسٹر پلان بنا رہے تا کہ پانی کی فراہمی، کچرے کو ٹھکانے لگانے، ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کی منصوبہ بندی کی جائے۔انہوں نے کہا سب سے بڑا مسئلہ آلودگی ہے،لاہور اور پشاور کو باغات کا شہر کہا جاتا تھا، ان دونوں شہروں بالخصوص لاہور میں آلودگی سے انسانی جانوں کے لیے خطرات لاحق ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ رواں سال پاکستان کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، لوگوں کے ٹیکس نہ دینے کی وجہ اعتماد کا فقدان ہے، لوگوں کو اعتماد نہیں کہ ہمارے ٹیکس کا درست استعمال ہوگا۔حماد اظہر اور ٹیم نے آگے کی پلاننگ مرتب کی ہے ، جب تک ملکی پالیسی لانگ ٹرم نہ ہو تو روڈ میپ نہیں ہوتا ،ملک میں زیادہ ڈالر آئیں گے تو ملک امیر ہوگا ،ملک سے ڈالر زیادہ باہر جائیں گے تو ملک غریب ہو گا ۔ چائنہ نے اپنی ایکسپورٹ بڑھائی جس سے ملک میں زیادہ ڈالر آئے،وسائل کو بہتر استعمال کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں ،ہم نے اپنی دولت میں اضافہ کرنا ہے تو زیادہ چیزیں باہر بھیجنی ہوں گی ،پاکستان میں ہمارے پاس سب کچھ ہے ۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں پہلی ماحول دوست الیکٹرک موٹر بائیک متعارف

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، وزارت آبی وسائل نے سیلاب الرٹ جاری کر دیا
- 33 منٹ قبل

عالمی رینکنگ میں کراچی پورٹ کی کی نمایاں کاکردگی، 405 سے 61 ویں نمبر پر آگیا
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی میں بارش کے پیش نظر آج اسکولوں میں چھٹی کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

فرانسیسی صدر نے ملک کے وزیردفاع کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد: رمشا کالونی میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کابے دردی سے قتل
- ایک گھنٹہ قبل

دوحہ حملہ: امریکی اطلاع کے دعوے پر قطر کی تردید
- 12 گھنٹے قبل

قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
کراچی میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب
- 12 گھنٹے قبل

قطری وزیراعظم نے اسرائیلی حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیدیا
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملے پر عالمی سطح پر شدید مذمت، قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار ، عالمی برادری
- 12 گھنٹے قبل

کراچی : ملیر اور لیاری ندیاں بپھرنے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل، پاک فوج سے مدد طلب
- 3 گھنٹے قبل

نیپال : حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران سابق خاتونِ اول راجیہ لکشمی ہلاک ہوگئیں
- 3 گھنٹے قبل