جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

پاکستان میں پہلی ماحول دوست الیکٹرک موٹر بائیک متعارف

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں ماحول دوست فضاکو فروغ دینے کے لئےمقامی طور پر تیارکردہ پہلی الیکٹرک موٹر بائیک کا افتتاح کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان   میں    پہلی  ماحول دوست  الیکٹرک موٹر بائیک متعارف
پاکستان میں پہلی ماحول دوست الیکٹرک موٹر بائیک متعارف

اس ای موٹر بائیک کو پاکستان کی ایک کمپنی JOLTA ELECTRIC نے تیار کیا ہے۔ یہ ملک کی گاڑیوں کی صنعت کو بجلی پر منتقل کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ای موٹر بائیک سکوٹی اور سپورٹس بائیک سمیت مختلف ماڈلز میں دستیاب ہے جو کم خرچ ہے جس کی مرمت کی بھی زیادہ ضرورت نہیں ہوگی۔

اس ای بائیک کی خاصیت یہ ہے کہ اس سے  توانائی کی بچت ہو گی اور رات بھر چارج ہو سکے گی جبکہ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس  میں نہ تو کلچ اور نہ ہی گیئر ہے۔ان جولٹا ای بائیکس کی رفتار 10 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہو گی، یہ بائیک ایک دفعہ بار چارج کیے جانے کے بعد 60 سے 100 کلو میٹر تک فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت کی حامل ہو گی۔ان ای بائیکس میں موٹرائز انجن دیئے گئے ہیں جن میں پسٹن یا فیول کا اخراج نہیں ہوتا۔

ای موٹر بائیک کا افتتاح موجودہ حکومت کی پانچ سالہ پاکستان الیکٹرک وہیکلز پالیسی 2020-2025ء کا حصہ ہے جس کی گزشتہ سال منظوری دی گئی تھی۔ اس پالیسی کا ہدف 2030ء میں مسافر گاڑیوں اور بھاری گاڑیوں میں الیکٹرک مارکیٹ کا حصہ تیس فیصد اور 2040ء میں نوے فیصد حاصل کرنا ہے۔

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی افراد کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے ہمت کارڈ منصوبے کا آغاز

وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ پنجاب حکومت خصوصی افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی اوران کے مسائل حل کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی افراد کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے ہمت کارڈ منصوبے کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آج (جمعرات کو )لاہور میں ہمت کارڈ کا اجراء کیا جس کا مقصد صوبے میں خصوصی افراد کو مالی مدد فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس منصوبے کے تحت 65 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ فراہم کیئے جائیںگے۔

انہوں نے کہاکہ ابتدائی طورپر اس منصوبے کیلئے 2 ارب 60 کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں جس کے تحت تین مہینوں کیلئے ماہانہ ساڑھے دس ہزار روپے مالی معاونت کے طورپر دئیے جائیںگے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت خصوصی افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی اوران کے مسائل حل کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج

پولیس کی جانب سے مصطفین کاظمی، نیاز اللہ نیازی، اعظم سواتی اور نعیم حیدر پنجوتھا کو مقدمے بھی نامزد کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین  پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

وفاقی پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی ایکٹ اور سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ، سینٹر شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ بھی نامزد ہیں۔

پولیس کی جانب سے مصطفین کاظمی، نیاز اللہ نیازی، اعظم سواتی اور نعیم حیدر پنجوتھا کو مقدمے بھی نامزد کیا گیا۔

متن مقدمہ کے مطابق مظاہرین نے سرکاری ادارے کے سربراہ کا پتلا جلایا اور پولیس سے مزاحمت کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جبکہ احتجاج کے دوران ٹائر جلا کر راستے بھی بند کر دیئے گئے۔

واضح رہے کہ مقدمہ میں پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھانے والے 100 سے زائد نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے ، غیرملکی سربراہان کی موجودگی میں احتجاج مناسب نہیں، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیرملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے ، غیرملکی سربراہان کی موجودگی میں احتجاج مناسب نہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کی جانب سے کل اسلام آباد میں احتجاج کی کال کا دوٹوک جواب دے دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کل احتجاج کی کال دی گئی ہے جب کہ ملائیشین وزیراعظم پاکستان کے دورے پر ہیں اور چینی صدر بھی پاکستان آرہے ہیں، کل سعودی عرب کا وفد بھی پاکستان آرہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، ملائیشین وزیراعظم کی سیکیورٹی میں کمی نہیں آنے دیں گے، غیرملکی سربراہان کی موجودگی میں احتجاج مناسب نہیں، کسی قسم کی نرمی کی کوئی سوچ نہیں اور اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی کسی کو اجازت نہیں۔

وزیرداخلہ کہتے ہیں کہ اگر کسی نے کوئی دھاوا بولا تو کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، وزیراعلیٰ کے پی کو اسلام آباد آنے کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ کسی نے ایسا کیا تو کسی نرمی کی توقع نہ رکھے، ہم نے تیاری کر رکھی ہے بعد میں کوئی شکوہ نہ کرے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیرملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، پیش گی اجازت کے ساتھ جلسہ کریں لیکن احتجاج کی ہرگزاجازت نہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll