سونے کی فی تولہ قیمت میں2ہزار100وپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،صرافہ ایسوسی ایشن


کراچی: ایک روز کی کمی کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مقامی مارکیٹوں میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت میں2ہزار100وپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ملک میں 24 گرام سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 49ہزار 200روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 800روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 99ہزار روپے 382روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں مزید 21ڈالر کا اضافہ ہواہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 3ہزار 210ڈالر کی سطح پر آگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
صرافہ ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتیں مزید اوپر جا سکتی ہیں، جو عام صارفین کے لیے مزید مشکلات کا سبب بن سکتی ہیں۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago



