Advertisement

کولکتہ : ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افرا د ہلاک

آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں،ریسکیو حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 ماہ قبل پر اپریل 30 2025، 11:54 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
کولکتہ : ہوٹل میں آگ لگنے سے 14 افرا د ہلاک

کولکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کے ایک ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے کیں 14 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کا یہ واقعہ کولکتہ کے’’ رتو راج ہوٹل‘‘ میں گزشتہ رات پیش آیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ 
دوسری جانب اس واقعے پر بی جے پی لیڈر سکانتا مجمدار نے ہونے والی اموات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےمغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی حکومت سے فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی۔

Advertisement