Advertisement
پاکستان

کشمیری رہنما برہان وانی کی برسی : دفترخارجہ کا بڑا بیان

اسلام آباد: ‎ ‎ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برہان وانی، اپنی جدوجہد اورقربانی کے ذریعے ریاست جموں کشمیرپربھارتی قبضے ‏کے خلاف عوامی جدوجہد کی علامت بن کرابھرے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 9th 2021, 9:38 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا نے کہا ہے کہ  کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد میں ان کی بے لوث شراکت کو ‏خراج تحسین پیش کرتے ہیں،برہان وانی، اپنی جدوجہد اورقربانی کے ذریعے ریاست جموں کشمیرپربھارتی قبضے ‏کے خلاف عوامی جدوجہد کی علامت بن کرابھرے ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ‎ ‎ کا کہنا ہے کہ ‏2016 میں برہانی وانی کی شہادت کے بعد سے سینکڑوں کشمیری نوجوان مقبوضہ ‏جموں کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ‏ہیں، ‎ ‎کشمیری عوام کے ہرایک حق کوپامال کرنے کے باوجود ہندوستان آج تک کشمیریوں کو ‏محکوم بنانےاوران کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان جموں و کشمیر کے تنازعہ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور ‏کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونے تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا،یہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے ٹھوس ‏اقدامات اٹھانے کی یاد دلانے کا دن ہے۔یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کے لیے ٹھوس ‏اقدامات اٹھانے کی یاد دلانے کا دن ہے، ‎ ‎عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا ‏کرے۔

Advertisement
ایف بی آر کے نئے قوانین کے خلا ف تاجروں کی مختلف شہروں میں ہڑتال،مارکیٹیں ،کاروباری مراکز بند

ایف بی آر کے نئے قوانین کے خلا ف تاجروں کی مختلف شہروں میں ہڑتال،مارکیٹیں ،کاروباری مراکز بند

  • 2 گھنٹے قبل
ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان

ناراض امیدواروں کی ضد برقرار، پی ٹی آئی کی حکمت عملی میں تبدیلی کا امکان

  • ایک گھنٹہ قبل
چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے

چکوال میں شدید بارشیں: انفرا اسٹرکچر تباہ، رابطہ پل سیلاب میں بہہ گئے

  • ایک گھنٹہ قبل
لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور اور شفقت محمود کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا حکم

  • ایک گھنٹہ قبل
مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعتراف جرم

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت میں اعتراف جرم

  • ایک گھنٹہ قبل
بالی وڈکنگ شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی،اسپتال داخل

بالی وڈکنگ شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی،اسپتال داخل

  • 3 گھنٹے قبل
ہانیہ عامر کے بعد ایک اور پاکستانی اداکار کی بھارتی پنجابی فلم میں انٹری، مداح پرجوش

ہانیہ عامر کے بعد ایک اور پاکستانی اداکار کی بھارتی پنجابی فلم میں انٹری، مداح پرجوش

  • 4 گھنٹے قبل
سانحہ سوات ، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں محکمہ سیاحت کی کوتاہیوں کا انکشاف

سانحہ سوات ، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں محکمہ سیاحت کی کوتاہیوں کا انکشاف

  • 3 گھنٹے قبل
ہنگو: پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، 5  دہشتگرد ہلاک،ڈی پی او، ایس ایچ او زخمی

ہنگو: پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک،ڈی پی او، ایس ایچ او زخمی

  • 3 گھنٹے قبل
وزیر خارجہ اگلے ہفتے امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے،دفتر خارجہ

وزیر خارجہ اگلے ہفتے امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے،دفتر خارجہ

  • 2 گھنٹے قبل
پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوںسمیت 3 افراد قتل

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوںسمیت 3 افراد قتل

  • ایک گھنٹہ قبل
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری 

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری 

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement