یونانی وزیر خارجہ نےخطے میں امن اور استحکام کے لیے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔

.webp&w=3840&q=75)
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے یونان اور سوئٹزرلینڈ کےوزرائےخارجہ سےٹیلیفونک رابطہ کیا، اسحٰق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اوراشتعال انگیز پروپیگنڈے کومسترد کیا اورسندھ طاس معاہدے کو روکنے کے بھارتی فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔
سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی خواہش کا اظہار کردیا، یونان نے بھی پہلگام واقعے کی آزاد اور شفاف تحقیقات کے لیے پاکستان کی تجویز کا اعادہ کیا ہے، یورپی یونین کی جانب سے پاکستان اور بھارت پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
سوئس وزیرخارجہ نےپہلگام واقعےکی تحقیقات کے لیے پاکستان کی آمادگی کو سراہا اور تحقیقات میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔
یونانی وزیر خارجہ نےخطے میں امن اور استحکام کے لیے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔
واضح رہےکہ اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے والے یونان نے کہا تھا کہ بھارت اور پاکستان کےدرمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جاسکتا ہے۔
سربراہ خارجہ امور یورپی یونین کاجا کلاس نے بھی پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ممالک پرزوردیا کہ تحمل کامظاہرہ کریں،اور صورتحال میں بہتری کیلئے بات چیت آگے بڑھائیں۔
یونان کے سفیر انجیلوس سیکیریس نے جمعرات کو نیویارک میں اقوام متحدہ کےصحافیوں کو یونان کی ایک ماہ طویل صدارت کے دوران سلامتی کونسل کے کام کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔
انجیلوس سیکیریس نے کہا کہ ہم قریبی رابطے میں ہیں،لیکن پاک – بھارت کشیدگی پر سلامتی کونسل کا اجلاس جلد یا کچھ وقت بعد ہو سکتا ہے، ہم دیکھیں گے، ہم تیاری کر رہے ہیں، یہ ہماری (یو این ایس سی) صدارت کا پہلا دن ہے۔
انہوں نےکہا کہ اب تک کسی فریق کی جانب سے اجلاس بلانے کی باضابطہ درخواست پیش نہیں کی گئی، لیکن اس طرح کی بحث کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ یقیناً اگر اجلاس بلانے کے لیے کوئی درخواست آئی تو یہ اجلاس ہونا چاہیے، کیونکہ شاید یہ اپنے خیالات کا اظہار کرنےکا بھی ایک موقع ہے اور اس سےکشیدگی کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، ہم اسے دیکھیں گے۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 10 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 12 گھنٹے قبل

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 10 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 9 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 10 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 13 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 12 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 9 گھنٹے قبل