مقامی و عالمی میڈیا کاعطاء تارڑ کے ہمراہ ایل او سی کا دورہ، زمینی حقائق میڈیا کے سامنے پیش
دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا تھا


وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جس میں بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لیے زمینی حقائق میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے۔
وزارت اطلاعات نے مقامی اور عالمی میڈیا کے نمائندگان کے دورے میں سہولت فراہم کیں، دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا تھا۔
میڈیا کے نمائندوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت کی جانب سے مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیا گیا تھا۔ زمینی حقائق، مقامی آبادی کی گواہی اور حالات کا خود مشاہدہ کر کے میڈیا نے ان بھارتی دعوؤں کی حقیقت جاننے کا موقع حاصل کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بارہا پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے لیکن آج ہم نے عالمی اور ملکی میڈیا کے سامنے تمام حقائق رکھ دیئے ہیں، جو مقامات بھارت خیالی دہشت گرد کیمپس قرار دیتا رہا ہے، وہ دراصل عام شہری آبادی کے علاقے ہیں۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جو نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کے لیے بھی پرعزم ہے اور پاکستان دنیا کے کسی بھی حصے میں دہشت گردی یا دہشت گردانہ سرگرمیوں کی مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے عمل سے بارہا ثابت کیا ہے کہ ہم امن کے داعی ہیں مگر اپنی خود مختاری کے دفاع کے لیے ہم ہر حد تک جائیں گے۔ بھارت کو الزام تراشی سے پہلے اپنے زیر قبضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی داخلی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر پروپیگنڈا کرتا ہے لیکن آج عالمی میڈیا نے خود اپنی آنکھوں سے اصل حقیقت دیکھ لی ہے۔ پاکستان نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے واضح کیا ہے کہ وہ علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے تاہم کسی بھی بھارتی جارحیت کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کے منہ توڑ جواب نے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں
- 5 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پراکاش راج فواد خان کی فلم ابیر گلال پر پابندی کے خلاف بول پڑے
- 2 گھنٹے قبل

فوج اور سیاسی رہنماؤں کا دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے ’فتح ‘ میزائل کا کامیاب تجربہ
- ایک گھنٹہ قبل

مودی سرکار کی رچائی گئی سازش نے اس کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا، محبوبہ مفتی
- 3 گھنٹے قبل

بھارتی قابض افواج کی بربریت ،کشمیریوں پر زندگی کے تمام دروازے بند ،مغربی دنیا خاموش تماشائی
- 16 گھنٹے قبل

حوثیوں کا یمن سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے کامیاب حملہ، 8 افراد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

ایرانی وزیر خارجہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل

امریکی صدر کا تمام بین الاقوامی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

لداخ ، بھارتی کیمپ میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی، فوجی اپنا ساز و سامان چھوڑ کر بھاگ نکلے
- 5 گھنٹے قبل

بھارت کی جانب سے جارحیت ہوئی تو پوری طاقت سے جواب دیں گے، نائب وزیر اعظم
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی باکسرز عالیہ سومرو نے بین الاقوامی باکسنگ فائٹ جیت لی
- 5 گھنٹے قبل