خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،8 خارجی دہشتگر د ہلاک ،ایک فوجی جوان شہید
شرپسندوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں نائیک مجاہد خان نے وطن پر جان قربان کرکے شہادت کا رتبہ حاصل کیا،ترجمان پاک فوج


راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیاں کرتےہوئے 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر 4 اور 5 مئی کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کیں۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 خوارج ہلاک جبکہ جنوبی وزیرستان میں ایک اور کارروائی میں 2 خوارج مارے گئے، جبکہ بنوں اور خیبر میں آپریشن کے دوران 3شرپسند جہنم واصل کیے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق شرپسندوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں نائیک مجاہد خان نے وطن پر جان قربان کرکے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث رہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خوارج کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جارہا ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 2 days ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 3 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 3 days ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 5 days ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 2 days ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 3 days ago
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 20 hours ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 3 days ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 5 days ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 3 days ago


