ملتان سلطانز کی جانب سے 109 رنز کا ہدف پشاور زلمی نے باآسانی13 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،صائم ایوب 49 رنز بنا کر نمایاں رہے


ملتان: پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل )کے کے 26ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو آسانی سے 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے 109 رنز کا ہدف پشاور زلمی نے باآسانی13 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
پشاو ر کی جانب سے صائم ایوب نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49 رنز کی اننگز کھیلی،جبکہ میکس برینٹ 38 اور محمد حارث رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
مچل اوون 1 جبکہ کپتان بابر اعظم 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے،ملتان کی جانب سےشاہد عزیز نے 2 اور ڈیوڈ ولی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کو ترجیح دی، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 108 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے شائی ہوپ 23 اور طیب طاہر 22 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان محمد رضوان نے 17اور یاسر خان نے 10، محمد حسنین نے 11 اور ڈیوڈ ویلی نے 8 رنز بنائے۔
جبکہ پشاور زلمی کی جانب سے احمد دانیال نے 3، معاذ صداقت اور لیوک ووڈ نے 2، 2 جبکہ الزاری جوزف، صائم ایوب اور علی رضا نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

پی ایس ایل: ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاک بھارتی کشیدگی پر تبادلہ خیال
- 8 گھنٹے قبل

اگر بھارت نے حملہ کیا تو مودی کو گھر پہنچا کر آئیں گے،خواجہ آصف
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
- 11 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ: قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت اور یکطرفہ اقدامات کیخلاف قرارداد منظور
- 9 گھنٹے قبل

مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں سونا ایک دفعہ پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
- 10 گھنٹے قبل

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی بہترین کارکردگی،رواں سال ٹیکس کے حصول میں 16 فیصد اضافہ
- 12 گھنٹے قبل

غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی بلوچستان کی سلامتی و ترقی کیلئے بڑا خطرہ ہے، آرمی چیف
- 10 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،8 خارجی دہشتگر د ہلاک ،ایک فوجی جوان شہید
- 5 گھنٹے قبل

امریکی اخبار نے آرمی چیف کو قائدانہ صلاحیتوں اور جرات مندانہ فیصلوں پر’’مرد آہن ‘‘قرار دے دیا
- 10 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کی پاکستان اور بھارت کے مابین امن کے لیے ثالثی کی پیشکش
- 7 گھنٹے قبل