میٹا ایسے صارفین کا درجہ بڑھائے گی جو ہمیشہ اوریجنل مواد شیئر کرتے ہیں


اگر آپ کو فیس بک استعمال کرتے ہوئے احساس ہوتا ہے کہ اس میں بہت زیادہ اسپام پوسٹس نظر آتی ہیں تو یہ محض آپ کا احساس نہیں۔
درحقیقت کمپنی نے خود اعتراف کیا ہے کہ فیس بک فیڈ میں بہت زیادہ اسپام پوسٹس موجود ہوتی ہیں۔ گزشتہ دنوں میٹا کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ اس کی جانب سے ایسا کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
بیان کے مطابق فیس بک فیڈ ہمیشہ ایسی پوسٹس موجود نہیں ہوتیں جن سے آپ مسلسل لطف اندوز ہوسکیں اور ہم اس خامی کو درست کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ایسے صارفین کی پوسٹس کی رسائی محدود کر دے گی جو طویل اور دھیان بھٹکا نے والے کیپشنز کو استعمال کرتے ہیں یا ان کی پوسٹس کے کیپشن کا شیئر کیے گئے مواد سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔
ایسے صارفین کے اکاؤنٹس کو فیس بک سے آمدنی کے لیے بھی اہل نہیں سمجھا جائے گا۔ اس کی جانب سے اسپام نیٹ ورکس کے خلاف زیادہ جارحانہ اقدامات کیے جائیں گے۔
بیان کے مطابق ایسے اکاؤنٹس کی جانب سے کیے جانے والے کمنٹس لوگوں کو زیادہ نظر نہیں آئیں گے جبکہ اس طرح کی پوسٹس سے زیادہ افراد تک رسائی حاصل کرنے والے فیس بک پیجز کو ختم کیا جائے گا۔
کمپنی کی جانب سے ایک فیچر کی آزمائش بھی کی جا رہی ہے جس کے ذریعے صارفین گمنام رہ کر کمنٹس پر ڈاؤن ووٹ کو استعمال کرسکیں گے۔
میٹا کی جانب سے یہ بیان اس وقت جاری کیا گیا ہے جب کمپنی فیس بک کو نوجوانوں کے لیے زیادہ پرکشش بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
کمپنی کی جانب سے حال ہی میں فرینڈز ٹیب کو واپس فیس بک کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ مارک زکربرگ آئندہ چند ماہ کے دوران اسے پرانے فیس بک جیسا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانا چاہتے ہیں۔
میٹا نے بتایا کہ وہ ایسے صارفین کا درجہ بڑھائے گی جو ہمیشہ اوریجنل مواد شیئر کرتے ہیں۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل





