Advertisement
پاکستان

پاکستان بھارت کو اس کے جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کا مطالبہ کرتا ہے ، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ انڈس واٹر ٹریٹی کو معطل کرنابھارت کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں کو اہمیت نہ دینے کی نشانی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر May 9th 2025, 4:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان بھارت کو اس کے جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کا مطالبہ کرتا ہے ، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر  خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہےکہ ہم بھارت کو اس کے جرائم کا ذمہ دار ٹھہرانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایک بار پھر پہلگام واقعے کا پاکستان پر الزام مسترد کرتے ہیں اور بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔

شفقت علی خان نے مزید کہا کہ کیا کسی ملک کو سوشل میڈیا کی بنیاد پر حملے کی اجازت دی جاسکتی ہے؟ بھارت کے جنگی جنون سے امن کو خطرہ لاحق ہے، دوسرے ممالک میں  بھارت کے قاتل اسکواڈ کا سب کو علم ہے۔ 

انہوں نے کہا بھارتی سیکرٹری خارجہ نے گزشتہ روز بریفنگ میں پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے، بھارت اپنا ریکارڈ درست کرے، پاکستان نے نیک نیتی کے ساتھ پہلگام واقعےکی غیرجانب دارانہ عالمی تحقیقات کی پیشکش کی۔


ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں اور پٹھان کوٹ مقدمے کا فیصلہ بھارتی ہچکچاہٹ کی وجہ سے مکمل نہیں ہوسکا جب کہ سمجھوتہ ایکسپریس میں 40 پاکستانیوں کے قتل کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا گیا، انڈیا کو اس کے جرائم کا ذمہ دار ٹہھرانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ انڈس واٹر ٹریٹی کو معطل کرنابھارت کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں کو اہمیت نہ دینے کی نشانی ہے، سندھ طاس معاہدے دوطرفہ نہیں بلکہ عالمی معاہدہ ہے۔

اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کو بتایا کہ بھارتی حملوں میں معصوم خواتین، بچے اور بزرگ شہید ہوئے، پاکستان نےبین الاقوامی قوانین اور یواین چارٹر کی خلاف ورزی پر صبر کا مظاہرہ کیا مگر پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کےدفاع کےلیے پرعزم ہے۔

علاوہ ازایں اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکو ٹیلی فون کیا جس دوران اسحاق ڈار نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت سے متعلق برطانوی وزیر کو آگاہ کیا۔

 

Advertisement
بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

  • 8 hours ago
پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

  • 7 hours ago
پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

  • 7 hours ago
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

  • a day ago
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

  • a day ago
آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

آیوڈین کی کمی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

  • a day ago
سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

  • an hour ago
پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

  • 2 days ago
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

  • 2 days ago
ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

  • a day ago
پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

پاکستان اورمالدیپ کا دوطرفہ تجارت کا حجم ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس کروڑ ڈالرتک لے جانے پراتفاق

  • a day ago
سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

سہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان نے انگلینڈکو 87 رنز سے شکست دیدی

  • 2 days ago
Advertisement