خط میں یاسمین قریشی نے کہا کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی شدت پسندی اور کشمیریوں کے خلاف ریاستی اقدامات خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں


پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر برطانوی پارلیمنٹ میں بھی آواز بلند ہونے لگی، برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے بھارتی جارحیت اور کشمیریوں پر مظالم کے خلاف وزیر خارجہ کو خط لکھ دیا۔
یاسمین قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر بھارتی حکومت خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
پہلگام میں حالیہ حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد جنوبی ایشیا ایک بار پھر شدید کشیدگی کی لپیٹ میں ہے، ایسے میں برطانوی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی ہے۔
خط میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ برطانوی حکومت پاکستان کی خودمختاری کی حمایت کرے، سندھ طاس معاہدے کو سیاسی ہتھیار بنانے کی مخالفت کرے،اور پہلگام حملے کی غیر جانب دار تحقیقات کروائی جائے۔
یاسمین قریشی نے لکھا کہ پاکستان پر حملے کا کوئی ثبوت نہیں، پھر بھی اسے سزا دی جا رہی ہے۔
وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو لکھے گئے خط میں انہوں نے بھارت کی طرف سے پاکستانی حدود میں کی جانے والی فضائی کارروائی کو انسانی حقوق اور خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
یاسمین قریشی کا کہنا ہے کہ یہ وقت اخلاقی وضاحت اور تعمیری سفارت کاری کا ہے، برطانیہ کو چاہیے کہ وہ جنوبی ایشیا میں قیامِ امن کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔ خطے میں کشیدگی نے نہ صرف پاکستانیوں بلکہ برطانیہ میں بسنے والے ہزاروں کشمیری خاندانوں کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
انھوں نے برطانوی حکومت سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانے اور مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے عالمی کوششوں کی حمایت کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
خط میں یاسمین قریشی نے کہا کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی شدت پسندی اور کشمیریوں کے خلاف ریاستی اقدامات خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل



