دونوں فریقین نے 90 دن کے لیے تجارتی اقدامات کو مؤخر کرنے اور محصولات میں 100 فیصد سے زائد کمی کرکے انہیں 10 فیصد تک لانے پر اتفاق کرلیا ہے


جنیوا میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا ہے، وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر کو مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ دونوں ممالک نے یہ اعلان سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کیا کیا جہاں دنیا کی 2 مضبوط معیشتوں کے حکام نے طویل تجارتی مذاکرات کے اختتام پر سامنے آیا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے جنیوا میں چینی حکام سے مذاکرات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین نے 90 دن کے لیے تجارتی اقدامات کو مؤخر کرنے اور محصولات میں 100 فیصد سے زائد کمی کرکے انہیں 10 فیصد تک لانے پر اتفاق کرلیا ہے۔دونوں ممالک نے اپنے قومی مفادات کی بھرپور نمائندگی کی۔ ہمارا مشترکہ ہدف متوازن تجارت ہے، اور امریکہ اس سمت میں آگے بڑھتا رہے گا۔
امریکی وزیر خزانہ نے سوئس حکومت کی میزبانی پر شکریہ ادا کیا، مذاکرات میں امریکی نائب صدر، دو وزراء اور سفیر شریک ہوئے۔
امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریز کا کہنا تھا چین کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں مثبت پیش رفت ہوئی، معاہدہ تجارتی خسارہ کم کرنے میں مددگار ہوگا۔ امریکا کا 1.2 ٹریلین ڈالر تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے معاہدہ اہم ہے۔
.webp&w=3840&q=75)
صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- 4 hours ago

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو
- 3 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 2 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 3 hours ago

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع
- 4 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- an hour ago

جنگ بندی کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع
- 4 hours ago

بھارت کے ساتھ مذاکرات کشمیر ، پانی اور دہشتگردی پر ہوں گے، وزیر دفاع
- 6 hours ago

پشاور زلمی کا پاک فضائیہ کے پائلٹس کو خراجِ تحسین، بڑے انعام کا اعلان
- 7 hours ago

علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پاکستان میں بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے، آرمی چیف
- 7 hours ago

کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 hours ago

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار
- 3 hours ago