ملک کے تمام بڑے ہوائی اڈوں، بشمول لاہور، سیالکوٹ، کراچی، پشاور اور اسلام آباد پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، ایئر پورٹ حکام


پاک بھارت تصادم کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع ہو گیا ہے۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق ملک کے تمام بڑے ہوائی اڈوں، بشمول لاہور، سیالکوٹ، کراچی، پشاور اور اسلام آباد پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز نے شیڈول کے مطابق پروازوں کی روانگی اور آمد کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ عرب امارات کی ایئرلائنز نے بھی پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بحال کر دی ہیں۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق سعودی ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کل سے دوبارہ شروع کیے جانے کی توقع ہے۔
پاک بھارت کشیدگی کے باعث فلائٹ آپریشن کی عارضی معطلی سے چند پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا، تاہم اب نظام تیزی سے بحال ہو رہا ہے۔
حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ائیرپورٹ روانگی سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن کی ہیلپ لائن سے پرواز کے وقت کی تصدیق ضرور کر لیں تاکہ کسی ممکنہ پریشانی سے بچا جا سکے۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 2 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 2 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 2 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل



