Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ غیر ملکی حکومتوں کے تحائف ہمیشہ قانون کے مطابق قبول کیے جاتےہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 hours ago پر May 12th 2025, 4:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قطر کےشاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کےلگژری جہازکا تحفہ قبول کرنےکے لیے تیار ہیں، جو وہ بطور ایئرفورس ون استعمال کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ امریکی صدر قطر سے لگژری جیٹ قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، اس لگژری جیٹ کی مالیت 40 کروڑ (400 ملین) ڈالر ہے،اس تحفے کا اعلان آئندہ ہفتے ٹرمپ کے دورہ قطر میں کیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ غیر ملکی حکومتوں کے تحائف ہمیشہ قانون کے مطابق قبول کیے جاتےہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ممکنہ طور پر قطر کےشاہی خاندان سے لگژری جیٹ قبول کرےگی، جوکسی غیر ملکی حکومت کی طرف سے اب تک کا سب سے قیمتی تحفہ ہو سکتا ہے۔

Advertisement