وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کشیدگی بڑھنے اور ہمارےدفاعی ردعمل پرکچھ ممالک خاص طور پرامریکا کو کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک اور تباہ کن ہوسکتا ہے


نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے سےچھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس کو جنگی اقدام تصور کریں گے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کشیدگی بڑھنے اور ہمارےدفاعی ردعمل پرکچھ ممالک خاص طور پرامریکا کو کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک اور تباہ کن ہوسکتا ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان واضح کرچکاکہ سندھ طاس معاہدے سےچھیڑ چھاڑکو جنگی اقدام تصور کرینگے،اگر پانی کو موڑا یا بند کیا گیا تو ہم اسے جنگ کا اقدام تصور کریں گے۔
اسحاق ڈار نےکہا کہ بھارتی وزیر خارجہ جےشنکر سے بات کرنے کے بعد سیکرٹری روبیو نےمجھ سےبات کی،یہ ٹیلیفونک رابطہ 10 مئی کو اس وقت ہوا جب ہمارا آپریشن تقریباً مکمل ہوچکا تھا، سیکرٹری روبیو نے کہا کہ بھارت اب رکنےکے لیے تیار ہے،اس پرروبیوکوکہا یقین دہانی کراتےہیں بھارت دوبارہ کارروائی نہیں کرتا تو ہم بھی نہیں کرینگے،امریکی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ اگر ہم جنگ روکنےپررضامند ہوتے تو وہ بھارت بھی ایسا ہی کرے گا اور ایسا ہی ہوا۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اس خطےمیں عدم استحکام اورخطرات کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے، یہ صرف ہمارا مؤقف نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہےاوراس معاملےمیں ٹرمپ کا یہ کہنا ہے کہ وہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں یہ بہت اہم ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ہم توبھارت سے جامع مذاکرات کے لیے ہمیشہ سے دستیاب ہیں، یہ دوطرفہ معاملہ ہے، ایک ہاتھ سےتالیاں نہیں بج سکتیں،ہم اکیلے یہ حل نہیں کرسکتے، یہ سب کے مفاد میں ہے کہ ایسے مسائل کو زیادہ تاخیر سے بچایا جائے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے ساتھ جو کچھ پیش آیا وہ سب نےدیکھ لیا تھا، جب ہم نے 3 دن بعد ڈرون اور میزائل فائر کرکےردعمل دیا تو انہیں بخوبی اندازہ ہوگیا کہ ان کی طرف کتنا نقصان ہو چکا ہے،انہیں اندازہ ہو گیا کہ انہوں نے مس کیلکولیشن کی ہے۔

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 2 منٹ قبل
بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی ایئرہیڈکوارٹر میں اپنے ہی پائلٹس کے ہاتھوں درگت بن گئی
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

بٹگرام، اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں بچوں سمیت 7افراد زخمی
- 6 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 3 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 2 گھنٹے قبل

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دےدیا
- 6 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 2 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 4 گھنٹے قبل