گوگل نے تقریباً ایک دہائی میں پہلی بار اپنے مشہور لوگو کو نئے سرے سے تیار کیا ہے، جس میں ایک ایسا گریڈینٹ ڈیزائن متعارف کروایا گیا ہے


دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے ایک دہائی کے بعد اپنا لوگو تبدیل کر لیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے اپنے مشہور لوگو 'G' میں گزشتہ 10 برسوں میں پہلی بار تبدیلی کی ہے۔
گوگل نے تقریباً ایک دہائی میں پہلی بار اپنے مشہور لوگو کو نئے سرے سے تیار کیا ہے، جس میں ایک ایسا گریڈینٹ ڈیزائن متعارف کروایا گیا ہے جو رنگ کے توازن اور گہرائی کو بڑھاتا ہے۔
10 سال بعد گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کرلیا :
یہ اپ ڈیٹ پہلے سے ہی گوگل آئی او ایس ایپ پر لائیو ہے، اسے اتوار کو آئی او ایس ایپ میں اپ ڈیٹ کے طور پر متعارف کروایا گیا تھا، تاہم اینڈرائیڈ اور دیگر پلیٹ فارمز کے لیے منصوبہ بندی کی تصدیق ہونا باقی ہے۔
ٹیک کمپنی نے ابھی یہ انکشاف نہیں کیا کہ نئے لوگو اپ ڈیٹ کا اطلاق چھ حروف والے 'گوگل' لوگو پر بھی ہوگا یا نہیں۔ گوگل نے اس بات کی بھی تصدیق نہیں کی کہ نیا لوگو اس کی دیگر ایپس، جیسے کروم یا میپس کے لیے اپنایا جائے گا یا نہیں۔
پہلے لوگو کے حرف 'جی' میں 4 رنگ لال، پیلے، ہرے اور نیلے الگ الگ نمایاں تھے لیکن اب تبدیلی کے بعد لال، پیلے، ہرے اور نیلے رنگ ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ اس نئی تبدیلی کے بعد لوگو کو دیکھ کر معلوم یوں ہوتا ہے کہ یہ رنگ قوس و قزح کی طرح ایک کے بعد ایک نکل رہے ہوں۔
واضح رہے گوگل لوگو کی آخری اپ ڈیٹ 2015 میں کی گئی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت
- 15 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم
- 15 گھنٹے قبل

پی آئی بی ایف کا اعلیٰ بیوروکریٹس کے اثاثے ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- 13 گھنٹے قبل
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف
- 13 گھنٹے قبل

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ
- 15 گھنٹے قبل

صارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف
- 15 گھنٹے قبل

دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی ،وزیر اعظم
- 10 گھنٹے قبل

فوتیدگی پر کھانے پکانے کی رسم پر پابندی کی خبریں بے بنیادہیں،عظمیٰ بخاری
- 10 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید
- 13 گھنٹے قبل

ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینئر بنگلا دیشی صحافی گرفتار
- 12 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں مزید کم ہو گیا
- 14 گھنٹے قبل
حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل









