آصف علی زرداری نے ہسپتال کے ڈاکٹروں، طبی عملے، نرسنگ اسٹاف اور انتظامیہ کا زخمیوں کی دیکھ بھال پر شکریہ ادا کیا۔


صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور بھارتی حملوں میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں، متاثرہ شہریوں کی عیادت کی۔
صدر مملکت نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات ، ان کی بہادری، قربانی اور حب الوطنی کو سراہا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مودی حکومت پاکستان کے خلاف جارحیت کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے، پوری قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے متحد، پرعزم اور ہوشیار ہے۔ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، پوری قوم، اپنے سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، پاکستانیوں نے دشمن کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت کا رویہ جارحانہ، شدت پسندانہ اور علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات ہیں۔ پوری قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے متحد، پرعزم اور ہوشیار ہے اور ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ مودی حکومت پاکستان کے خلاف جارحیت کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے مگر پاکستان اپنی خود مختاری، قومی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گا۔
آصف علی زرداری نے ہسپتال کے ڈاکٹروں، طبی عملے، نرسنگ اسٹاف اور انتظامیہ کا زخمیوں کی دیکھ بھال پر شکریہ ادا کیا۔
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 2 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 2 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 2 گھنٹے قبل



